وزڈم ہائی اسکول بیدر ایس ایس ایل سی کے شاندار نتائج

وزڈم ہائی اسکول بیدر ایس ایس ایل سی کے شاندار نتائج

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
بیدر۔ 11اگست( ناز میڈیا ) سلیم سرہیڈ ماسٹروزڈم ہائی اسکول (فار بوائز) بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق ایس ایس ایل سی (جماعت دہم) کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوا ۔ کل 113طلباءکے صد فیصد کامیاب نتائج رہے۔جن میں 11 طلباءڈسٹنگشن جبکہ 91 طلباءفرسٹ کلاس حاصل کیا۔ عرشیہ فاطمہ بنت افسر پاشاہ نے مضمون ریاضی (Maths)میں صد فیصد 100/100نشانات ،محمد منیب قریشی ولدمحمد نعیم الدین قریشی نے اردو میں صد فیصد 100/100، مسکان بیگم بنت محمد لئیق علی نے ہندی میں 98/100، شیخ احتشام اللہ صدیقی و لد شیخ امان اللہ صدیقی نے کنڑا میں98/100،صفا تحرین بنت عبد الوحید نے سوشل اسٹڈیز میں 94/100 اور افراح ماہین بنت محمد واجد نے جنرل سائنس میں 92/100اور انگلش میں 113/125 نشانات حاصل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ وزڈم ہائی اسکول میں اردو کو ایک لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔ جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات بیدر نے اس شاندار نتائج پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے اس انقلابی اور ریکارڈ نتائج کو انتظامیہ کی بہترین و مو ¿ثر Planning(منصوبہ بندی) اور محنتی اساتذہ کی ٹیم کی بہتر کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباءاور اولیاءطلباءاور تمام اسٹاف کو ان کے بہترین کامیابی پر مبارک باد دی انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور ڈسٹنگشن طلباءکو دو سال کے لیے پی یو سی (سائنس)NEET انٹگریٹڈ کورس میں مفت داخلہ دیا جائے گا۔ دو کروڑ وزڈم اسکالر شپ وزڈم ٹیالنٹ سرچ ٹسٹ میں منتخب کامیاب طلباءکو بلا لحاظ مذہب و ملت دیا جائے گا ، پی یو سی (سائنس) سال اول کے دو بیاچ میں داخلے مکمل ہو چکے ہیں ، تیسرا اورآخری بیاچ میں داخلے جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ وزڈم پی یو کالج سال دوّم کے گذشتہ ماہ آئے ریکارڈ نتائج رہے۔ اس طرح وزڈم ادارہ جات اور اس کی قلیل مدت میں بڑی کامیابیاں اولیاءطلباءکے اعتماد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور بیدر ضلع میں وزڈم ایک معروف اور با وقار ادارہ کی حیثیت سے ترقی کرتا جا رہا ہے ۔الحمد للہ ہر سال 2:1یعنی ہر دو میں کا ایک ڈاکٹر بن رہا ہے ، اس طرح اب تک25 سے زائدطلباءمیڈیسن کی تعلیم مکمل کر کے ڈاکٹر بن گئے ہیں جبکہ 75سے زائد طلباءریاست کے مختلف میڈیکل کالجس میں اپنی میڈیکل کی تعلیم جاری رکھے ہیں اور 1100سے زائد طلباءپروفیشنلس و ٹکنوکرافٹس بن چکے ہیں۔ ان شاءاللہ توقع ہے کہ اس سال بھی NEET 2021کے نتائج امید افزا ہوں گے۔ آج وزڈم میں کامیاب طالبات کی تہنیت محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ مینیجنگ ٹرسٹی اور طلباء(لڑکوں) کی تہنیت محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے کی۔ طلباءو اولیاءطلباءنے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہم اپنے بچوں کو Safe and honest hands میں دئیے ہیں اور ہمیں اعتماد ہے۔آخر میں عائشہ رضوانہ ہیڈ مسٹریس گرلس Section نے شکریہ ادا کیا جبکہ ساجد سر ، مسیح سر، نذیر سر، سید علی سر ، نکہت خانم مس ، ودیاوتی مس، رسول سر، ایوب سر و دیگر اسٹاف نے پروگرام کے انتظامات کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر وزڈم پی یو کالج کی NEETفیکلٹیز ( اسٹاف) نے اپنا تعارف پیش کیا ، جس میں ڈاکٹر جے وانی پنچوانی کیمسٹری (کوٹہ) ، شیخ غوث زولوجی(آکاش) ، پی ایم مزمل فزکس( اننت پور ۔نارائنا ) اور قدوس طارق بوٹنی(تمام فل ٹائمرس) شامل ہیں ۔جبکہ شری راوندر گرجے ا، بسوا راج پاٹل فزکس اسوسیٹس لکچررس و دیگر اسٹاف کا تعارف یس مدار سر پرنسپال نے کروایا۔ پروگرام کا آغاز محمد عارض جماعت دہم کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، محمد جنید جماعت دہم نے بارگاہ رسالت میں نعت پاک پیش کیا ۔ محمد رفیق سر نے نظامت
کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے