جشن یوم آزادی کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد سہیل حسین کو پوسٹ میڈیکل آفیسر کوویڈ وارئیر اعزاز
بیدر ۔ 17 اگست ۔( ناز میڈیا ) بیدر میں 75 ویں جشن یوم آزادی ہند کے موقع پر پولیس پریڈ گراؤنڈ میں پروگرام کے موقع پر ضلع انتظامیہ بیدر کی جانب سے بیدر ضلع انچارج وزیر پر بھو چوہان کے ہاتھوں بیدر کے ڈاکٹر محمد سہیل حسین اینسٹریٹو میڈیکل آفیسر 100 بیڈیا MCH اسپتال بیدر ( قدیم سرکاری دواخانہ بیدر ) کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بسٹ میڈیکل آفیسر کوویڈ وارئیر اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر بیدر کے رکن اسمبلی محمد رحیم خان ، اراکین قانون ساز کونسل رگوناتھ ملک پرے ، ارو ایم ایل سی اروند کمار ارلی ، بیدر اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے صدر بابو والی ، ڈپٹی کمشنر مسٹر رام چندرن ار ، ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹو زہر نسیم ، بیدر ایس پی ڈی ایل ناگیش ، تحصیلدار محمد شکیل اور دیگر شہ نشین پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر سہیل نے انسانی جذبہ ہمدردی سے سرشار ہوکر اپنے طبی عملہ کے ساتھ دن رات کورونا وائرس جیسے مہلک وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پوری دلچسپی اور لگن کے ساتھ محنت کر رہے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے