تعلقہ جات میں کوویڈ ویکسی نیشن میلہ منعقد کر نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

تعلقہ جات میں کوویڈ ویکسی نیشن میلہ منعقد کر نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت


 بیدر ۔ 17 اگست  بیدر ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں کوویڈ ویکسی نیشن میلہ منعقد کریں ۔ ڈپٹی کمشنر بیدر مسٹر رام چندرن ار نے یہ بات بتائی ۔ ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس ہال میں منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ضلع بیدر میں اس وقت کوویڈ ویکسی نیشن کی کارکردگی 75 فیصد ہوئی ہے ۔ ہم 100 فیصد کامیابی حاصل کریں ۔ سب سمجھ لیں کہ کوویڈ  سے کسی کی بھی موت نہ ہو اس کیلئے ویکسین ہی حل ہے ۔ کتنا بھی دباؤ ہوتو بھی متعلقہ عہد یدار ہر دن وقت نکال کر ویکسی نیشن کے کام کے لیے مختص کر یں ۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ مشورہ دیا ۔ ہر دن 5000 افراد کو ویکسین دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں ضلع کے تمام تعاقہ جات کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ٹارگیٹ دیا ہے ضلع بیدر کے لئے مقررہ کوویڈ ویکسین پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ سی ای او بیدر محترم زہر نسیم ، انچارج اسٹنٹ کمشنر جناب محمد شکیل ، تمام تحصیلدارس ، ڈی ایچ او اور دیگر عہدے دار میٹنگ میں شریک رہے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے