مبین احمد زخم بزم امید فردا کے کنوینر نامزد
بینگلور 19 اگست ( ناز میڈیا ) سید عرفان اللہ قادری سرپرست امید فردا کی اطلاع کے مطابق اردو کے شاعر اور صحافی مبین احمد زخم کو بزمِ امید فردا کا علاقے کلیان کرناٹک کا کنوینئر نامزد کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بزم امیدفردا ریاست بھر کے نئے قلم کاروں کو منظر عام پر لانے کے لیے کام کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مبین احمد زخم سے امید ہے کہ وہ علاقے کلیان کرناٹک میں آنے والے تمام اضلاع اور اس کے تعلقہ جات میں اردو زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو جوڈ نے اور بزم کے تحت ان کی قلمی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کے لیے کام کریں گے -
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے