کوویڈ کو قابو میں کرنے پر مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے ڈاکٹروں کے کام کی تعریف کی

        کوویڈ وارئیرس کو بریمس ہسپتال میں اعزاز

کوویڈ  کو قابو میں کرنے پر مرکزی وزیر بھگونت کھوبا  نے ڈاکٹروں کے کام کی تعریف کی


بیدر ۔ 18 اگست ۔ مرکزی وزیرمملکت قابل تجدید توانائی ، کیمیائی اور کھاد کے وزیر بھگونت  کھوبا نے کہا کہ کرونا کی پہلی اور دوسری لہر کو قابو میں کرتے ہوئے انسانی زندگیوں کو بچا کر ڈاکٹروں نے قابل تعریف اور قابل فخر کام کیا ۔ وہ یہاں بریمس ہسپتال بیدر میں کوویڈ وارئیرس کے اعزاز میں منعقده پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو خدا کی شکل میں دیکھا جاتا ہے ۔ڈاکٹروں نے زندگی بچانے والا کام کیا ہے ۔ انھوں نے ہدایت دی کہ تیسری لہر سے مقابلہ کیلے تیاری کی جائے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے کو ویڈ پر قابو پانے کے اقدامات کرنے والی ماہر امراض نسواں ڈاکٹر او مادیش مکھ ، آر ٹی پی سی آر لیبارٹری کے ڈاکٹر بھرت ، وہے ، نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کی پی ایس آئی سعیدہ تسلیم ، ڈسٹرکٹ انڈسٹریل سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سر یکھا ایم ، گروپ ڈی کے ملازمین سیدنا ، وکاس ، پریم ، سدھاکر ، سیدانند ، بھینا ، تاج الدین اور خلیل کو تہنیت پیش کی ۔ اس تقریب میں بریمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چندرکانت چلرگی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شیوکمار سیٹکار، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر رتی کانت سوامی ، ڈاکٹر جاوید ، ڈاکٹر ایس جی پائل ، ڈاکٹر سنیل تاپسے ، ڈاکٹر وجےکمار انتپ پنور اور ڈاکٹر دیشمکھ موجود تھے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے