آئندہ ہفتہ پتریکا بھون جاکر اپناحصہ دینے کااعلان کروں گا۔ مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کی وضاحت
بیدر۔ 26اگست (ناز میڈیا ) بیدر شہر کے آنندنگر میں واقع پتریکا بھون کے تعمیراتی کام کا آئندہ ہفتہ دورہ کروں گا۔ اور میرے حصہ کے تعاون کااعلان کروں گا۔ ےہ بات محکمہ
قابل تجدید توانائی ، کیمیا اور کھادکے مرکزی وزیربرائے مملکت بھگونت کھوبا نے کہی۔ وہ KUWJکی طرف سے مبارک باد وصول کرنے کے بعد جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔ دیگر اضلاع میں پترےکا بھون موجودہے۔ بیدر میں پتریکا بھون کے کام کو فوری طورپر پایہ تکمیل تک پہنچناچاہےے۔
اس بات کا وزیر نے بھروسہ دلایا۔ KUWJبیدر یونٹ کے صدر اشوک کرنجی نے بھی چند باتیں اپنی جانب سے رکھیں ۔سکریڑی شیوکمار سوامی نے کہاکہ پترےکا بھون 90فیصد مکمل ہوچکاہے۔ عین ممکن ہے کہ آپ کے ہاتھوں سے اس کا افتتاح ہو۔ مرکزی وزیر کے
آج کے تہنیتی پروگرام میںKUWJکے مذکورہ عہدیداران کے علاوہ ضلع نائب صدر شرینواس چودھری ، دیپک منہلی ، جنرل سکریڑی ناگشٹی دھرم پورے ، خازن پرتھوی راج ایس ، دیگر صحافیوں میں عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک ، محمد علےم الدین بندہ نوازی کے بی این ٹائمز، گوپی چند تانڈلے وغیرہ موجودتھے۔
0 تبصرے