گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کے فاؤنڈیشن ڈے کا انعقاد

      گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کے فاؤنڈیشن ڈے کا انعقاد 



گلبرگہ 4 اگست ( ناز میڈیا ) بہمنی سلطنت کے فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر آج بتاریخ 3 اگست بروز منگل صبح 10 بجے الند روڈ گلبرگہ پر واقع بانی بہمنی سلطنت علاؤالدین حسن گنگو بہمنی کی گنبد کے روبرو ایک تقریب منعقد ہوئی اور حسن گنگو بہمنی کے مزار پر چادر گل پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ ایاز الدین پٹیل قاضی رضوان الرحمن صدیقی قاضی حامد فیصل صدیقی ممتاز آرٹسٹ رحمن پٹیل کوائن کلکٹر محمد اسماعیل محسن گوٹوری بابافخر الدین انصاری ڈاکٹر عبد الکریم   اور ڈاکٹر راجہ رام انچارج ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کے علاوہ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران سماجی کارکنان اور دانشوران نے شرکت کی یہ پروگرام پچھلے 11 سال سے منایا جا رہا ہے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے