بسواکلیان وارڈ نمبر 7 میں مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
بسواکلیان 23ستمبر ( ناز میڈیا ) گورنمنٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ کونسلر وارڈ نمبر 7 , کے اشتراک سے مفت ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ رحیمیہ مدرسہ, محلہ دھارا گیری, بسواکلیان میں صحت کے مسائل , خاص طور سے جلدی بیماری, دانتوں کی بیماری, جنرل بیماریوں کے علاوہ بی پی و شوگر کے بیماریوں کے لیے مفت تشخیص کی گئی۔ 250 سے زائد لوگوں میں خاص طور سے ملّت کے خواتین کی کثیر تعداد نے ڈاکٹر سے رجوع ہوئے, اور اپنے مسائل کو بتا کر علاج سے مستفید ہورہے تھے۔ بسوا کلیان سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹر دیپک جادہو, ڈاکٹر سویتی صاحبہ اور ڈاکٹردیپک,کے علاوہ نرس اور آشا ورکر خواتین نے بہت ہی اچھے انداز میں مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس موقع پر سرکاری دواخانے کے مفت دوائیاں بھی دیے گئے قطب الدین, نمائندہ کونسلر بلدیہ بسوا کلیان نے تفصیلات بتائی,کیمپ کے آغاز سے قبل مدرسہ رحیمیہ کے مولانا عبد السلام صاحب قاسمی نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو اپنی صحت کی فکر کرتے ہوئے غیر ضروری چیزوں کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے, خاص طور سے سگریٹ نوشی, گٹکا, اور شراب جیسی حرام چیزوں سے بچیں, اس موقع پر مرسی سوسائٹی کے ممبران کی مریضوں کے ساتھ قابل ستائش خدمات رہی۔
بسواکلیان بلدیہ کے اسی وارڈ میں گزشتہ کویڈ بیماری کے کورونا ٹیسٹ کیمپ , ویکسینیشن انجکشن کیمپ اور مستحق عوام کے لیے وظیفہ پینشن اور معذور افراد کے لیے بیداری کیمپ بھی ہوئے ہیں۔ بلا مذہب و ملت سینکڑوں افراد نے استفادہ کرلیا ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے