وشاکھاپٹنم میں بضمن جشن آزادی

          وشاکھاپٹنم میں بضمن جشن آزادی


وشاکھاپٹنم 2 ستمبر ( ناز میڈیا ) قومی یکجہتی ادبی اجلاس اور مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت جناب آئی ہیچ فاروقی صاحب جنرل سیکریٹری آف مینا ریٹی سیل آندھرا پردیش نے بہ حسن و خوبی نبھائی پرگرام کا آغاز  طفرعباس راہی صاحب کی آواز میں تلاوت قرآن پاک سے ہوا نذیر مہک نے ترنم سے ہدیہ نعت بارگاہ رسالت میں پیش کیا


 بزم شاہین ادب کے صدر محترمہ رفعت آسیہ شاہین نے استقبالیہ خطبہ میں شہر وشاکھاپٹنم کی تمام معزز شخصیات ،مقامی اور غیر مقامی شعراء اور  سامعین کا خیر مقدم کرتے ہوئے اردو زبان و ادب سے ان کی محبت اور خلوص کو سراہا اور صدر جلسہ آئی ہیچ فاروقی صاحب ،محمد صادق صاحب محترم اقتدار حسین صاحب اور ڈی یس آنند جی شاہ کی موجودگی میں شہر وشاکھاپٹنم میں اردو گھر قائم کی تجویز پیش کی جس کی سب نے حمایت کرتے ہوئے سب ہی حاضریں نے کہا کہ اس اردو گھر کو مرحوم عثمان انجم ایڈیٹر اصنام شکن کے نام سے مختص کیا جائے تاکہ ان کے اردو خدمات مستقبل کے لئے مشعل راہ ہو 29اگسٹ 2021شہر وشاکھاپٹنم کے لئے ایک یادگار دن رہا موسم کی خوبصورتی اور خنک چلتی ہواؤںں نےمشاعرہ  کی فضاء کو بہت ہی خوشگوار ماحول عطا کیا جس کی وجہ سے  پرگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا مقامی۔ شعراء میں رفعت آسیہ شاہین ،سدھا کماری جوہی ،بھارتی شرما ،مینا گپپتا ،سنجے جسوال اور محمد صادق صاحب کارپوریٹر نے اپنا کلام پیش کیا غیر مقامی شعراء نذیر مہک ،منیر طاہر ،اور اطیب اعجاز صاحب کی شاعری سے اور کلام سے مشاعرہ کا میابی سے ہمکنار ہوا بزم شاہین ادب کے زیر اہتمام منعقد مشاعرہ گنگا جمنی تہذیب کی زندہ مثال بنا محترم اطیب اعجاز صاحب نے بہترین نظامت کے فرائض ادا کئے مہمانان خصوصی کی موجودگی میں ہدی ٹائمز کے تازہ شمارہ کا رسم اجراء عمل میں آیا انتظامیہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا اس طرح سے ایک وقت مقررہ مشاعرہ کا اختتام ہوا ۔۔۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

 & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910






 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے