پھر ایک مرتبہ صدر جمیعۃ العلماء کرناٹک منتخب ہونے پر مفتی افتخار احمد قاسمی کی تہنیت ومبارکباد

پھر ایک مرتبہ صدر جمیعۃ العلماء کرناٹک منتخب ہونے پر مفتی افتخار احمد قاسمی کی تہنیت ومبارکباد 


بیدر 17ستمبر ( ناز میڈیا ) مولانا محمد توفیق حسین قاسمی صدر جمیعۃ العماء چٹگوپہ کے ایک پریس نوٹ کے بموجب شاہ ولی مسجد بنگلور میں جمیعۃ العلماء ریاست کرناٹک کی انتخابی نشست مورخہ14ستمبر بروز منگل منعقد ہوئی۔ اجلاس میں بااتفاق آرا پھر ایک مرتبہ مفتی افتخار احمد قاسمی کو صدر جمیعۃ العلماء کرناٹک منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر جمیعۃ العلماء شاخ تعلقہ چٹگوپہ کے صدر مولانا توفیق حسین قاسمی و جمیع اراکین نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہمہ اقسام کے گلوں سے تیار کردہ گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنیت و مبارکباد پیش کی۔اوراس امید و یقین کا اظہار کیا ہیکہ حضرت مولاناافتخار احمد قاسمی ریاست بھرمیں جمیعتہ العلماء ہند کو مزید مضبوط اورمستحکم کرینگے۔ کار خیر و عملی اقدامات میں مزید فعال و متحرک نظر آئینگے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

 & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے