بیدر میں ویکسین میلہ۔ نوجوانوں میں جوش وخروش
بیدر 18ستمبر ( ناز میڈیا ) یوم کلیان کرناٹک“کے موقع پر بیدر شہر کے مختلف مقامات پر کوویڈ19پر قابوپانے کے لئے ویکسین لگوانے کا شاندار میگامیلہ منعقد کیاگیا۔
ریاستی حکومت کی گائیڈ لائنس کے پیش نظر محکمہ صحت اور خاندانی بہبود نے تمام محکمہ جات سے مل کر اس میلہ کو کامیاب بنانے کی سعی کی۔ جس کی سرپرستی ڈپٹی کمشنر رامچندرن۔آر اور ضلع انچارج وزیر پربھوچوہان نے کی۔ ویکسین میلہ کے ذریعہ محکمہ بلدیہ، محکمہ تعلیمات اور محکمہ صحت کے کارکنان خصوصی طورپر مکانات اور دوکانوں کو پہنچ کر ویکسین لگوانے کی ترغیب دیتے رہے۔ جس کی بدولت نوجوانوں میں جوش وخروش دیکھاگیا۔ ضعیف حضرات نے بھی ویکسین لگوائے۔نوجوان سماجی کارکن اور ڈی ایس ایس کے ضلع اقلیتی سنچالک جناب سید آصف نے بتایاکہ ہم نے نوجوانوں کو ترغیب دے کر ویکسین لگوایا۔ اور خودبھی ویکسین کا دوسرا ڈوز حاصل کیا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
& ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے