بگدل کا علی پور محلہ بارش کے پانی سے زیر آب، پانی کی نکاسی کے لئے نالیاں تعمیر نہیں کی گئیں
بیدر 29ستمبر ( ناز میڈیا ) بیدر اسمبلی حلقہ جنوب کے موضع بگدل کے محلہ علی پور میں بارش کا پانی گھروں میں گھس جانے سے گذشتہ دوہفتوں سے محلہ کے رہائشیوں کو پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔لب سڑک جو مکانات ہیں وہ بارش کے پانی سے بری طرح متاثر ہیں۔ اور گذشتہ دوہفتوں سے بار ش کاپانی اطراف واکناف کھڑا رہنے سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اور بخار عام بات ہے۔ ڈینگو مرض بھی پھیل رہاہے۔
اسی پانی میں سے یہاں کے رہائشیوں کاآنا جانا معمول بن گیاہے۔ یہ باتیں بگدل، علی پورہ کے رہائشی محمد سمیع الدین نے بتائیں۔ موصوف نے گرام پنچایت اور KRDCLپر الزام لگایاکہ پانی کی نکاسی کے لئے بگدل تانڈہ تک نالی تعمیر کی گئی ہے لیکن بگدل کے علی پور محلہ میں نالی تعمیر نہیں کی گئی۔ آخرکیوں؟اس سوال کاجواب KRDCL کے ذمہ دار دیتے ہوئے مبینہ طورپرکہتے ہیں کہ نالی تعمیر کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے جبکہ گرام پنچایت بگدل کے ذمہ دار بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ علی پور کے رہائشی محمد سمیع الدین، لئیق احمد، عنایت علی، صدام اور احمد علی وغیرہ کاسوال ہے کہ پانی کی نکاسی کے لئے نالی تعمیر کرنا آخرکس کی ذمہ داری ہے؟انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر جلد از جلد یہاں نالی تعمیر نہیں کی جاتی ہے تو اس کے خلاف جو بھی قدم اٹھایاجائے گااس کی ذمہ دار گرام پنچایت ہوگی۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے