وزیراعظم مودی کی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات

وزیراعظم مودی کی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات

واشنگٹن 24 سپتمبر ( ناز میڈیا ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج واشنگٹن میں امریکہ کی سرکردہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرس کے ساتھ ملاقات کی اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر اُمور پر اُن کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم مودی نے مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل اٹامکس کے چیف ایگزیکٹیو سے عصری دفاعی مینوفیکچرنگ سے متعلق اُمور پر بات چیت کی۔ اِس کے علاوہ دفاعی شعبہ میں عصری ٹیکنالوجی اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے ضمن میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستان کی وزارت خارجی اُمور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں تفصیلات سے واقف کروایا۔ مودی نے فرسٹ سولار کے سی ای او سے قابل تجدید توانائی سے متعلق اُمور پر بات چیت کی اور ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں فروغ اور دیگر منصوبوں سے واقف کروایا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اِس شعبہ میں سولار پاور آلات عصری ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کئے جارہے ہیں جبکہ پی ایل آئی اسکیم استعمال کی جارہی ہے۔ اڈوب کے سی ای او کے ساتھ ہندوستان میں جاری کمپنی کی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ کمپنی کے سی ای او شانتانو نارائن سے وزیراعظم نے ہندوستان میں مستقبل کے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اِس بات چیت میں ڈیجیٹل انڈیا فلیگ شپ پروگرام بھی زیربحث آیا جس کا استعمال مختلف شعبوں جیسے صحت، تعلیم اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کیا جارہا ہے۔ کوالکم کے صدر و سی ای او کرسٹیانو آر امون نے وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوئی بات چیت کو ثمرآور بتایا۔ وزیراعظم نے اِس موقع پر ہندوستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقعوں پر پیشکش کی۔ امون نے 5G اور دیگر ڈیجیٹل شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دورۂ امریکہ کا آغاز سرکردہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرس کے ساتھ ملاقات کے ساتھ کیا ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے