ہمناآباد بلدیہ کا جنرل باڈی اجلاس صدر بلدیہ کستور بائی کی صدارت میں منعقد
ہمناآباد 17ستمبر( ناز میڈیا ) ہمناآباد بلدیہ کا جنرل باڈی اجلاس صدر بلدیہ کستور بائی کی صدارت میں منعقد کیا گیا، اجلاس کے آغاز میں جنتادل ایس کے رکن بلدیہ ویریش سیگی اور بی جے پی کے رکن بلدیہ رمیش کلور نے اراکین بلدیہ کو جمع خرچ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اعتراض جتلا یا۔ بی جے پی کے اراکین بلدیہ نے اس بات کی مخالفت کی کے یو جی ڈی کاکام مکمل ہی نہیں ہواہے اس کے باوجود یو جی ڈی کا ٹیکس عوام سے وصول کیا جا رہا ہے
انچارج چیف آفیسر ناگیا ہیرے مٹھ نے کونسل کو اس بات کی اطلاع دی کے ہمناآباد بلدیہ کی جانب سے یوجی ڈی کا کام گتہ دار کی جانب سے بلدیہ نے اپنی تحویل میں نہیں لیا گیاہے اور بلدیہ میں موجود قدیم گاڑیوں کے کوئی دستاویزات موجود نہیں رہنے کے باعث ان کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے،جنتا د ایس اور بی جے پی کے آراکین بلدیہ نے ان گاڑیوں کے رجسٹریشن میں لاپرواہی کرنے والے بلدی عہدیداران کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ رمیش کلور نے کونسل میں کہا کے بلدی عملہ منتخب اراکین بلدیہ کو کوئی عزت نہیں دے رہے ہیں بلدیہ میں درمیانی آدمیوں کی من مانی چل رہی ہے کچھ درمیانی آدمی بلدیہ کے ریکارڈ کی تصاویر لے رہے ہیں ان تمام باتوں پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا
رکن بلدیہ سید عبدالباسط عمر نے کہا کے ہمناآباد میں جہاں پر بھی غیر قانونی تعمیرات چل رہے ہیں ان کو فوری طور پر روکا جائے اور ان کے تعمیراتی اشیاء کو ضبط کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہمناآباد کے ای بی کے روبرو تیار ہورہی عمارت جو جملہ چار پلاٹ پر موجود ہے ان پلاٹوں کے درمیان پندرہ فٹ چوڑی اور سوفیٹ سے زائد لمبی سڑک موجوہے مگر بلڈنگ کے مالک نے اس سڑک کو اپنی عمارت کے درمیان لیکر سڑک کو بند کردیا ہے اور اس عمار کو منہدم کرنے کے لئیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی حکم جا ری کیا گیا ہے اس کو جلد از جلد منہدم کرنے کا بھی مطالبہ کیا
ہمناآباد کے پبلک گارڈن میں کمیونٹی ہال کی تعمیر کی گئی ہے مگر ابھی تک بلدیہ کی جانب سے اس کو اپنی تحویل میں نہیں لیا گیا ہے اس عمارت کو نقصان پہنچا یا جا رہے اور رآت کے اوقات میں یہاں پر غیر سماجی عناصر اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جلد از جلد اس کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ اراکین بلدیہ کی جانب سے کیا گیا
اراکین بلدیہ کی جانب سے پوچھے گئے بیشتر سوالوں کے جواب میں صدر بلدیہ کستور بائی نے جواب دیتے ہوئے کہا کے اس معاملہ میں میں کیا کروں ان کا جو اب سنتے ہی کونسل قہقوں سے گونج اُٹھی، محمد افسر میاں نے اجلاس کے آخر میں کہا کے بہت جلد رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل سے وقت طلب کرتے ہوئے سلائی مشین اورڈسٹ بین کی تقسیم عمل میں لائی جائیگی اجلاس کے درمیان آب رسانی کے لاکھو روپیوں کے بل کی ادائیگی کو لیکر برسر اقتدار جماعت اور حزب اختلاف جماعت کے آراکین بلدیہ کے درمیان گرماگرم بحث ومباحثہ کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ اجلاس میں کسی بھی رکن بلدیہ کی جانب سے کوئی بھی نئے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ پیش نہیں کیا گیا جنرل باڈی کے اجلاس میں صرف نالیوں کی صفائی، کچرہ کی نکاسی، فٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ جات کو برخواست کرنے کے ایجنڈے پر ہی بحث کی گئی۔اجلاس کا مقصد یہ ہو تا ہے کہ ہمناآباد کو کیسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے اوربلدیہ کی آمدنی میں کیسے اضافہ کیا جائے ایسے مسائل پر بحث کرنے کی بجائے صرف نالیوں کی صفائی، کچرہ، اسٹریٹ لائٹ کی بات کی جاتی ہے شائد منتخب اراکین بلدیہ کی نظر میں یہی ترقیاتی کام ہیں۔اس اجلاس میں رکن بلدیہ محمد عبدالرحمن گورے میاں، محمد مکرم جاہ، گریش پاٹل، محمد جاوید اکاؤنٹینٹ، محمد سعید خان، محمد سلیم، شام داس کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
& ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے