کورونا کے خلاف جد وجہد جتنا بھارت نے کیا اتنا کسی ملک نے نہیں کیا
نیو دہلی 24 ستمبر( ناز میڈیا ) سپریم کورٹ نے جمعرات کو مرکز سے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پچاس ، پچاس ہزار روپے معاوضہ کی رقم دینے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان نے کرونا کے معاملے میں جو کر دکھایا ہے وہ دیگر ممالک نہیں کرسکے جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے ہلاک ہونے والے لوگوں کو کچھ راحت ملے گی جسٹس شاہ نے اپنے زبانی ریمارکس میں کہا ہم آج بہت خوش ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کا ضرور نوٹس لینا چاہیے کہ ہندوستان نے جتنا کیا ہے اتنا دوسرے ملک نہیں کرسکے
0 تبصرے