فوجی پرمود سوریہ ونشی ہارٹ اٹیک کے سبب شہید
بسواکلیان 28 ستمبر ( ناز میڈیا ) ہمارے ملک بھارت کے
فوجی پرمودسوریہ ونشی کا ڈیوٹی نبھاتے ہوئے قلب
پر حملہ کے باعث جموں کشمیر کی برفیلی پہاڑی پر
25ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ اس شہیدفوجی جوان
پرمودسوریہ ونشی کی نعش کل 26ستمبر کو حیدرآباد
سے بسواکلیان کے سرکاری دواخانہ لائی گئی۔ شہید
فوجی کو تعلقہ انتظامیہ نے سرکاری اعزازات سے
نوازااور سلامی دی۔ اس موقع پر تحصیلدار ساوتری
سلگرا، رکن اسمبلی شرنو سلگرا، رکن قانون سازکونسل
وجے سنگھ اور مالابی نارائن ودیگر عوامی قائدین
موجودتھے۔ سرکاری دواخانہ بسواکلیان سے شہید
فوجی کے آبائی مقام جگن موگلی تعلقہ بسواکلیان
جسد خاکی کولے جایاگیا۔ جس کے دیدار کے لئے ہزاروں
لوگ جمع تھے۔کہاجارہاہے کہ جس کسی گاؤں سے شہید
کے جسدخاکی کو لے جایاگیا اس پر پھول برساتے ہوئے
لوگوں نے شہید فوجی پرمود سوریہ ونشی کاآخری
دیدار کیا۔ آبائی گاؤں جگن موگلی میں آخری رسومات
انجام دینے کی اطلاع ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے