الامین اردو اسکول کا15سالہ طالب علم محمد معین الدین ڈوب گیا
بیدر۔ 7اکٹوبر۔( ناز میڈیا )15سالہ محمدمعین الدین جمعدار ولد محمد معئز الدین جمعدار مرحوم، محلہ قریش،منااکھیلی، جو الامین اردو ہائی اسکول منااکھیلی کے جماعت نہم میں زیر تعلیم تھا، آج سہ پہر زمستاں پور (دھمساپور) میں واقع تالاب میں مبینہ طورپر ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ یہ بات محمد معین الدین کے بڑے بہنوئی پاشاہ میاں نے بتائی۔ اس لڑکے کے ساتھ اس کے دوبھانجے شعیب (9سالہ) اور ظہور (7سالہ) بھی ڈوب رہے تھے کہ گاؤں کے ایک نوجوان نے ان دونوں لڑکوں کو بچالیا جب کہ محمدمعین الدین کی نعش کو فائربریگیڈ عملہ نے تالاب سے باہر نکالا۔ معین الدین کے بڑے بھائی محمد فخرالدین جمعدارلاری چلاتے ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں جبکہ اس کی چار بہنوں میں سے تین کی شادیاں ہوچکی ہیں۔وہ اپنی بڑی بہن سے ملنے زمستاں پور پہنچاتھاکہ یہ دردناک حادثہ پیش آیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنے پاس بلالیا۔ منااکھیلی میں ہرطرف اسی لڑکے کی موت کے چرچے ہیں۔تادمِ تحریر نعش ابھی ورثہ کے حوالے پولیس نے نہیں کی تھی۔اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے