بیدر ڈی سی سی بینک کو 7.77 کروڑ کا منافع ۔ اگلے الیکشن میں حصہ لینے عوام نے خواہش ظاہر کی ہے ۔اوما کانت ناگمارپلی

 بیدر ڈی سی سی بینک کو 7.77 کروڑ کا منافع ۔ اگلے الیکشن میں حصہ لینے عوام نے خواہش ظاہر کی ہے ۔اوما کانت ناگمارپلی


              بیدر 31 اکتوبر ( ناز میڈیا ) بیدرضلع کوآپریٹوسنٹرل بینک نے سال 21-2020ء میں 7.77 کروڑ روپے کا فائدہ حاصل کیا ہے ۔ یہ بات ڈی سی بینک کے چیر مین مسٹر او ما کانت نا گمار پلی نے بتائی۔ڈی سی ی بیک سنٹرل آفس میں آج منعقدہ بینک کی 99 ویں سالانہ جزل باڈی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوۓ مخاطب کر رہے تھے ۔

 سال گذشتہ کی بنسبت فائدہ میں 60 لا کھ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ بینک میں سرمایہ کاری کی رقم میں 822.54 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔آڈٹ میں اے گریڈ میں ہے ۔ گذشتہ سال 857 کروڑ روپے وسط مدتی فصل خرچ تقسیم کرنے نشانہ مقررکیا گیا تھا ۔ اس میں 840 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ 20 کروڑ روپے وسط مدتی زرعی قرض اور سیلف ہلپ گروپ کیلئے 235 کروڑ روپے قرض جاری کیا گیا ہے۔وزیر اعظم فصل بیمہ اسکیم کے تحت فصل اندراج میں 2016 سے ہی بینک مسلسل ملک میں پہلے مقام پر ہے۔کسان کارڈ کے بشمول ڈیجیٹل  لائزیشن پروگرام میں بھی آگے ہے ۔ نئے ارا کان کیلئے فی ایکٹر 10 ہزار ، 18 یکٹر کیلئے زیادہ سے زیادہ 80 ہزار روپے فصل قرض جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نئے 12 پرائمری رزرعی کو آپریٹیو سوسائٹیز کا

ر جٹریشن کیا گیا ہے ۔ بیدراولڈ سٹی ، ہم آباداولڈسٹی ، بسواکلیان میں ستاپور بنگلہ ، بھالکی میں موضع کنجی ، اوراداولڈ سٹی میں اس طرح ضلع بھر میں 5 نئی برانچپس قائم کرنے ریزرو بینک آف انڈیا کوتجویز پیش کی گئی ہے ۔ بینک نے ضلع کی ترقی کیلئے اپنا تحفہ دیتا آیا ہے ۔ آئندہ بھی کسان اور خواتین اور نو جوانوں کے بشمول تمام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کرے گا ۔ بینک ڈائر یکٹر امر کمار کھنڈرے ، بی راچا پائل ، بسواراج ہال ، و جئے کمارالیس پائل گادگی بنلمیش پائل ، جناب محمد سلیم الدین ، جگناتھ ریڈی اکھیلی ، نجے سنگھ ہجاری ، سی ای او مہاجن ملیکارجن دوسرے موجود تھے ۔ بیک کےجنرل نیجر وٹھل ریڈی نے شکر اداکیا ۔ کے جزل نیجر چن بسپاسوامی نے خیر مقدم کیا ۔ اسٹنٹ ڈپٹی جزل نیجر بسواراج کلیانی نے کارروائی چلائی

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے