ہمناآباد ہنکونی میں چیتے کے حملہ میں کُتا اور بچھڑا ہلاک، عوام میں دہشت

ہمناآباد ہنکونی میں چیتے کے حملہ میں کُتا اور بچھڑا ہلاک، عوام میں دہشت


ہمناآباد 14اکٹوبر( ناز میڈیا ) ہمناآباد کے موضع ہنکونی چیتے

 کے حملہ میں کتا اور بھینس کا بچھڑا ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات

 کے بموجب ہر دن کی طرح گاؤں کے لوگ جب اپنے کھیتوں

 کی جانب چلے گئے تو انہوں نے وہاں ایک کسان کے کھیت

 میں کتا اور بھینس کے بچھڑے کو مردہ حالت میں پایا اور

 آس پاس کے کیچڑ میں پنجوں کے نشان دیکھے تو فوری طور

 پر اس بات کی اطلاع محکمۂ جنگلات کے عہدیداران کو دی

 گئی، عہدیداروں نے ہنگامی طور پر مقام واقع کا دورہ کیا

 اور پنجوں کے نشان کے ذریعہ اس بات کی تصدیق کی کے یہ

 نشان چیتے کے ہیں۔ مذکورہ واقع پیش آنے کے بعد محکمۂ

 جنگلات کے عہدیداران ہنکونی میں قیام کیے ہوئے ہیں سی

 سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے اور

 چیتے کو پکڑنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اس واقعہ کے بعد

 ہنکونی کی عوام دہشت میں مبتلا ہوگئی ہے عوام کو ہمت

 اور حوصلہ دینے کی غرض سے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل

 نے ہنکونی کا دورہ کیا اور محکمۂ جنگلات کے عہدیداران سے

 تفصیلات حاصل کی اور عوام کو بلاخوف رہنے کی بات کہی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے