بیدر۔ 16اکٹوبر ( ناز میڈیا ) اردو زبان وادب کی سرگرم تنظیم یارانِ ادب کے زیراہتمام الامین ڈگری کالج، روبرو قدیم سرکاری دواخانہ بیدرکے الامین عبدالمجید خان میموریل ہال میں ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کی نگرانی کافریضہ گلبرگہ کے معروف شاعر انجینئر اکرم نقاش نے انجام دیا۔جس کے مہمان خصوصی سداشیوپیٹ (تلنگانہ) کے شاعر فیاض علی سکندر اور اعزازی مہمان پروفیسر مقبول احمد پرنسپل الامین ڈگری کالج بیدرتھے۔ نعتیہ مشاعرے کا آغاز حافظ عبدالحکیم کی تلاوت اور نعت خوانی سے ہوا۔خان بہادربھائی ایرانی نے بھی نعت شریف کانذرانہ پیش کیا۔میزبان مدعوشعراء محمد کمال الدین شمیم ؔ،حامد سلیم حامدؔ، امیرالدین امیرؔ، سید لطیف خلشؔ اور میرؔبیدری نے اپنااپنانعتیہ کلام پیش کیااور داد سے نوازے گئے۔ مہمان شعراء فیاض علی سکندرؔ اور اکرم نقاش کی نعوت کو کافی پسند کیاگیا۔ ابتدا ء میں مہمان شعراء اورنعت خواں حضرات کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی جبکہ میزبان شعراء کی صرف گلپوشی پراکتفا کیاگیا۔مشاعرے میں اسکول اور کالج کی طالبات کے علاوہ کالج اورہائی اسکول کااسٹاف موجودتھا۔محمدسلطان اور معین خان نے انتظامات کی نگرانی کی۔ محمدیوسف رحیم بیدری کی نظامت اور ان ہی کے اظہارتشکر پر مشاعرہ اختتام کوپہنچا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے