بیدر میں محکمہ پولیس نے نیم فوجی دستوں اور اپنے محکمہ کے شہداء کو یادکیا
بیدر۔ 22 اکٹوبر ( ناز میڈیا ) 21/اکٹوبر کو بیدر ضلع کے محکمہ پولیس نے فرائض نبھاتے ہوئے اِمسال شہید ہوئے اپنے محکمہ کے شہداء کویادکیا جن میں محکمہ پولیس کے شہداء کے علاوہ نیم فوجی دستے، ہوم گارڈوغیرہ کے شہید جوان بھی شامل تھے۔پولیس ہیڈکوارٹر بیدر میں واقع یادگار پر ان شہیدپولیس اورنیم فوجی دستوں اور ہوم گارڈس کو یاد کرتے ہوئے پھول چڑھانے کافریضہ انجام دیاگیا۔ سب سے پہلے آج کی تقریب کے مہمان ڈپٹی کمشنر رامچندرن۔ آر۔ نے یادگارپر گل پیش کئے۔ بعدازاں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی ایل ناگیش، ایڈیشنل ایس پی مسٹر ڈاکٹر گوپال ایم بیاکوڈ،ڈی وائی ایس پی ستیش کمار، اور دیگر پولیس عہدیداران، صحافیوں میں KUWJکے ضلع صدر اشوک کرنجی، اردو صحافی جناب عبدالعلی،الیکٹرانک میڈیا سے لنکیش مرکلے، بزرگ شہری (مردو خواتین)،ریٹائرڈ پولیس ملازمین نے یادگارپر پھول چڑھائے اور سلیوٹ کرتے ہوئے شہداء کو خراج پیش کیا۔ایس پی بیدر ڈی ایل ناگیش نے جموں کشمیر، آندھراپردیش، کرناٹک، اور دیگر تمام ریاستوں میں شہید ہوئے نیم فوجی دستوں، شہیدپولیس جوانوں اور ہوم گارڈس کے نام پڑھ کر سنائے اور ان کے حق میں دعائیہ کلمات پیش کئے۔ تین راؤنڈ آسمانی فائر اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے تقریب میں شریک محکمہ پولیس کے افسران، ملازمین اور شرکاء نے شہداء کو عمومی خراج پیش کیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رامچندرن۔ آر۔ نے اپنے خصوصی مختصر خطاب میں محکمہ پولیس اورشہیدجوانوں کو یادکیا۔ بیدر ضلع کے بھالکی ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ہیڈکانسٹیبل گوتم بدھ جو کوویڈ۔19کے سبب انتقال کرگئے، ان کی بیوہ جو اپنے سال سسر کے ساتھ شریکِ تقریب تھیں، ان سے کہاکہ وہ اپنے 8ماہ کے شیرخوار بچے کو پڑھائیں، ان کی مدد کے لئے ہم موجود ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہیدکانسٹیبل کی بیوہ اورشہیدکے والدین کو شہ نشین پر طلب کیا۔ ان کیساتھ تصویراتروائی۔
یتیم بچے کو گود میں لیا۔ اور گوتم بدھ کے خاندان کی ڈھارس بندھائی۔ گفتگو کے دوران جب پتہ چلاکہ بیوہ خاتون نے ویکسین نہیں لیاہے تو فوراً ویکسین دینے کااہتمام بھی کیاگیا۔ اس عمل کے دوران ان کے ساتھ ایس پی بیدر اور ایڈیشنل ایس پی بیدر بھی شہ نشین پرموجودتھے۔تقریب میں شریک تمام شرکاء کے بازؤں پر شہداء کی یاد میں کالی پٹیاں بندھی ہوئی نظر آئیں۔ واضح رہے کہ امسال جملہ 377افراد اپنے فرائض نبھاتے ہوئے شہید ہوئے ہیں جن میں نیم فوجی دستوں کے مسلما ن کمانڈنٹ، پولیس افسراورمسلم کانسٹیبل شہداء بھی شامل ہیں۔پروگرام کے اختتام پر پولیس بیانڈ نے علامہ اقبال کاترانہ ہندی ”سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا“ بجاتے ہوئے رخصت ہوا۔ بیدر ضلع کے پولیس اسٹیشن کے سرکل اور پی ایس آئی تقریب میں موجودتھے۔ تقریب کے اختتام پر سبھی کے لئے طعام کااہتمام کیاگیاتھا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے