نوجوان اردوصحافی عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ”حیدرآباد کرناٹک“ بیدرنےآج چھٹاسال بھی شہید پولیس جوانوں کی تربت پر گلہائے عقیدت پیش کئے

نوجوان اردوصحافی عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ”حیدرآباد کرناٹک“ بیدرنےآج چھٹاسال بھی شہید پولیس جوانوں کی تربت پر گلہائے عقیدت پیش کئے





بیدر 24 اکٹوبر۔( ناز میڈیا ) نصف صدی سے زیادہ عمررکھنے والا اُردوروزنامہ ”حیدرآبادکرناٹک“ کے جواں سال نیوزایڈیٹر جناب عبدالعلی نے آج یوم شہیداں پولیس کے موقع پر شہیدپولیس جوانوں، نیم فوجی دستوں اورہوم گارڈکے شہداء کی علامتی تربت پر گلہائے عقیدت پیش کیااوران کی قربانیوں کو جناب عبدالعلی نے سلام (سلیوٹ)کیااور دل وجان سے سراہا۔ تفصیلات کے بموجب بید رکے پولیس ہیڈکوارٹرمیں آج جمعرات کو محکمہ پولیس ضلع بیدر کی جانب سے ”یوم شہیداں پولیس“ تقریب کاانعقادعمل میں لایاگیا‘ جس کی صدارت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹرناگیش ڈی.ایل IPSنے کی‘جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنر رامچندرن۔ آرنے شرکت کی۔ اُردو روزنامہ حیدرآبادکرناٹک کے جواں سال نیوزایڈیٹر جناب عبدالعلی نے موسیقی کی غم انگیز دُھن پر شہداء کی علامتی تربت پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور ان کی قربانیوں کو یادکیا۔محکمہ پولیس کی اس تقریب میں ایس پی بیدر، ڈی وائی ایس پی کے ایم ستیش کمار، سرکل انسپکٹرس، بزرگ شہری اور دیگر نے بھی شہداء کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ جناب عبدالعلی کو گذشتہ 6 سال سے تسلسل کے ساتھ نیم فوجی دستوں، اور پولیس کے شہداء کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کاموقع دیاجارہاہے۔محکمہ پولیس میں جناب عبدالعلی بیحدمقبول ہیں اورموصوف پاک وصاف کردارکے مالک ہیں اور معتبرصحافی کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ سال 2015ء میں انہوں نے بیدرمیں اُس وقت کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب سدھیر کمارریڈی کی ایماپر یہ فریضہ انجام دیاتھا۔ سال 2016ء میں ایس پی بیدر مسٹر پرکاش نکم امرت نے بھی اس فریضہ کی ادائیگی کیلئے انہیں منتخب کیاتھا۔ سال 2017ء میں اُس وقت کے ایس پی مسٹرڈی. دیوراج نے بھی عبدالعلی کو شہید پولیس جوانوں کیلئے گلہائے عقیدت پیش کرنے کاموقع دیاتھا۔ سال 2019ء میں ایس پی مسٹر ٹی.سریدھرنے بھی انہیں اس فریضہ کیلئے منتخب کیا۔ 21/اکٹوبر 2020ء اور 2021؁ء کو موجودہ ایس پی مسٹر ناگیش ڈی.ایل نے انہیں اس فریضہ کیلئے منتخب کیا۔ یہ اُردو صحافت کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے
۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے