ضلع کانگریس اور بلاک کانگریس بید رنے صدر جمہوریہ کو یادداشت روانہ

ضلع کانگریس اور بلاک کانگریس بیدر نے صدر جمہوریہ کو یادداشت روانہ کی


بیدر 9 اکٹوبر۔( ناز میڈیا ) ضلع کانگریس کمیٹی بید رنے اُترپردیش کے لکھیم پورکھیری واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک یادداشت ڈپٹی کمشنر بیدر کے توسط سے صدر جمہوریہ ہندکو روانہ کی۔جس میں بتایاگیاہے کہ مرکزی وزیر اجے مشرا کے فرزند نے لکھیم پور کھیری میں احتجاج کررہے کسانوں پر گاڑی چڑھاکر انھیں موت کے حوالے کرتے ہوئے سارے ملک کو حیران وششدر کردیاہے۔ جس کی ذمہ داراُترپردیش حکومت اور مرکزی حکومت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسانوں پر پولیس فائرنگ میں کئی کسان فوت ہوگئے۔ جبکہ کئی ایک زخمی ہوگئے۔ انٹرنیٹ کو بند کردیاگیا۔ وہاں کی سرحد کو بند کردیاگیا اور کسی بھی اپوزیشن لیڈر کو مرنے والے کسانوں سے یکجہتی کامظاہر ہ کرنے بھی جائے حادثہ یامرچکے کسانوں کے گھر جانے نہیں دیاگیا۔لیڈر کو زیرحراست رکھاگیا۔ ان کے ساتھ ہاتھاپائی کی گئی۔ اور جب پرینکاگاندھی جنرل سکریڑی AICCنے اترپردیش کے کسان خاندانوں کو پرسہ دینے اور یکجہتی کیلئے ملنے جانا چاہاتوان کے ساتھ ناصرف ہاتھاپائی کی گئی بلکہ انہیں بغیروارنٹ کے حراست میں لے لیاگیا۔ مرکزی وزیر اجے مشراکے استعفیٰ کا ہم مطالبہ کرتے ہیں۔ اسی طرح دیگر مطالبات پیش کرتے ہوئے صدرجمہوریہ سے توقع کا اظہار کیاگیاہے کہ وہ ان واقعات کے پیش نظر قدم اٹھاتے ہوئے سچائی کی آوازکے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ یادداشت پر بسواراج جابشٹی صدر، دتو مولگے اور ایم اے سمیع جنرل سکریٹری،سکریڑی پرویز کمال، وغیر کے دستخط ہیں۔ اسی طرح بلاک کانگریس بیدرنے بھی صدر بلاک کانگریس بیدر جناب محمدیوسف کی زیرقیادت تحصیلدار بید رکے توسط سے ایک یادداشت صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کی جس میں خصوصیت کے ساتھ لکھیم پور واقعہ کاذکر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی کی گرفتاری کو غیرقانونی بتایااور اس کی مذمت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو انصاف کی دہائی دی ہے۔عالیشان قادری نائب صدر ضلع یوتھ کانگریس، چندرکانت ہپل گاؤں صدر بلاک کانگریس دیہی، شیوناتھ اپادھیائے نائب صدر یوتھ کانگریس بیدر، کونسلرس میں محمد غوث، پی جے جاشوا، پرشانت دوڈی، موہن کالیکر، دگمبر مڈیوال، ہنمنت ملکاپورے، کونسلر کے نمائندہ جناب محمدشوکت میلور، سید خضر، اکرم قادری سٹی صدر، نورعالم سکریڑی ضلع یوتھ کانگریس اور دیگر موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع ضلع کانگریس اور بلاک کانگریس کے ذرائع نے دی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے