نیٹ-سپراسپیشیلٹی امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی اگلے سال سے ہوگی لاگو مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا

نیٹ-سپراسپیشیلٹی امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی اگلے سال سے ہوگی لاگو مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا


نئی دہلی،7اکتوبر( ناز میڈیا )مرکزنے بدھ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ طلبہ کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیٹ-اسپشیلٹی امتحان کے طریقہ کار میں کی گئی تبدیلیاں تعلیمی سیشن 2022-23 سے نافذ کی جائیں گی۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس بی وی ناگرتھ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریا بھاٹی کی درخواستوں کو ریکارڈ پر رکھا اور ان طلبہ کی درخواستوں کو نمٹا دیا جنہوں نے اس سال سے نیٹ– سپر سپیشلٹی کے امتحان کے پیٹرن میں تبدیلی لانے کا فیصلے کوچیلنج کیاتھا۔

بنچ نے کہا کہ وہ امتحان کے پیٹرن میں کی گئی تبدیلیوں کے جواز کے سوال پر کچھ نہیں کہہ رہی ہے۔ منگل کو عدالت عظمیٰ نے مرکز کو ایک آخری موقع دیا تھا کہ وہ اپنے طریقہ کار کو بہتر بنائے اورنیٹ- سپر اسپیشلٹی امتحان 2021 میں کی گئی تبدیلیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کرے۔ناراض عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ طب اور تعلیم ایک پیشہ بن چکا ہے اور اب طبی تعلیم کا ضابطہ بھی ایک طرح سے ہو گیا ہے جو ملک کا المیہ ہے۔

سپریم کورٹ جولائی میں امتحان کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آخری لمحات میں تبدیلیاں کرنے کے لیے مرکز، نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن (این بی ای) اور نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کی جانب سے کی گئی گذارشات سے مطمئن نہیں تھا۔ سپریم کورٹ 41 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کر رہی تھی، جنہوں نے 23 جولائی کو 13 اور 14 نومبر کو ہونے والے امتحانات کے نوٹیفکیشن کے بعد نصاب میں آخری.لمحات کی تبدیلیوں کو چیلنج کیا تھا

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے