نرنہ کے سرکاری اردوہائی اسکول میں ائرکنڈیشنڈ اسمارٹ کلاس کا ہوگاآغاز
بیدر۔ 7 اکٹوبر۔( ناز میڈیا ) بیدر ضلع، چٹگوپہ تعلقہ کے موضع نرنہ کے سرکاری اردو ہائی اسکول میں ائرکنڈیشنڈ اسمارٹ کلاس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ جس کاجائزہ اردو صحافیوں کے وفدنے لیا۔صحافیوں کایہ وفد موضع نرنہ کے سرکاری اردو ہائی اسکول پہنچ کر ائرکنڈیشنڈ اسمارٹ کلاس کے آغاز کی بابت دریافت کیا۔ جس کاجواب دیتے ہوئے سرکاری اردو ہائی اسکول نرنہ کے صدر معلم جناب چندراسین نے بتایاکہ ہمارے اردو اسکول میں اسمارٹ کلاس کا آئندہ دوتین دن میں آغاز ہوگا۔ ایل سی ڈی نصب کرنے کاکام آج مکمل ہوجائے گا۔ موصوف نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ ہمارااسکول ہمارے کلسٹر میں سب سے ٹاپ اسکول ہے۔امسال دسویں جماعت میں عائشہ ماوین نے 597نشانات حاصل کرتے ہوئے پورے کلسٹر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ سرکاری اردواسکول کانتیجہ اس سال 95.52%رہا۔ نہم اور دہم دوجماعتوں میں 95طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ 2008ء سے نرنہ میں سرکاری اردو ہائی اسکول قائم ہے۔ جہاں 12کیلومیٹر سے مدرگی اور 10کیلومیٹر سے متنگی کے طلبہ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ اسمارٹ کلاس کی تیاری کی نگرانی کررہے مسٹر راہل نمائندہ گنیان سدھا اننو ویشن سلوشن نے بتایاکہ بیدر جنوب کے جملہ 28ہائی اسکولوں میں ائرکنڈیشنڈ اسمارٹ کلاس تیارکی جارہی ہیں۔پہلے مرحلہ میں 13اور دوسرے مرحلہ میں 15کلاسیس مختلف مواضعات میں تیار ہوں گی۔صدرمعلم چندراسین کاکہناتھاکہ ایک دودن میں بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور ان کلاسیس کا افتتاح کریں گے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے