اریوو اسکیم کی واپسی، ایس آئی او کرناٹک کی کامیاب مساعی


بیدر 7 اکتوبر۔( ناز میڈیا ) لوگ کہتے ہیں اور یہ ایک مانا ہوا اصول ہے کہ جس ملک کے نوجوان اور طلبہ کچھ کرنے کاٹھان لیں تو وہی کچھ ہوتاہے۔ اس سے ہٹ کرملک میں کچھ نہیں ہوتا۔ ایساہی ایک فیصلہ گذشتہ دِنوں ملک کی اسلام پسند طلبہ کی تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO) کرناٹک نے کیاتھا۔ جس کے تحت اضلاع اور تعلقہ جات پر مینارٹی طلبہ (مسلم، عیسائی، سکھ، پارسی، جین اور بودھ)کی اعلیٰ تعلیم کے لئے حکومت کرناٹک کی جانب سے جاری ARIVUاسکیم تعطل کاشکار تھی۔ کورونا کی مہاماری کے دوران بھی اس اسکیم کو مبینہ طورپر جاری نہیں کیاگیاتھا۔جس سے طلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ کئی ایک طلبہ حصول تعلیم کو ترک کیا اور چندایک نے ترک کرنے کا تہیہ کرلیاتھاکہ ایسے میں SIOکرناٹک نے ایک عمدہ فیصلہ لیتے ہوئے اریو اسکیم کی واپسی کے لئے ریاستی، ضلع اور تعلقہ سطح پراپنی موثر جدوجہد شروع کردی۔جس کے بارے میں بتاتے ہوئےSIOکرناٹک کے ریاستی صدر جناب شہزاد شکیب نے کہاکہ مارچ2021سے ہم نے کوششیں شروع کیں۔ سب سے پہلے KMDCچیرمین سے بنگلورومیں ملاقات کی۔ اور لگاتار اس کے فالواپ میں لگے رہے۔ جس وقت اعلیٰ تعلیم کے وزیر اشوت نارائن تھے، اس وقت انھیں میمورنڈم بھی دیا گیا۔پھر ہم نے ریاست بھر میں جہاں کہیں ایس آئی او ہے وہاں وہاں احتجاج منظم کیا۔ بیدر، منگلور، ہاسن، داونگیرے، بیجاپور جیسے کئی اضلاع اور ان کے تعلقہ جات میں ARIVUاسکیم دوبارہ جاری کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اور تحصیلدار کو میمورنڈم دیاگیا۔ دوتین دن قبل ہمKMDCدفتر گئے تھے۔ سیکشن آفیسر سے ملاقات ہوئی تو پتہ چلاکہ اسکیم کی واپسی عمل میں آئی ہے۔ نئے اسکالرشپ اور سابقہ اسکالرشپ کی تجدید ہوگی۔ مزید 45کروڑ کی رقم جاری کرنے کے ایم ڈی سی کی جانب سے پرپوزل گیاہواہے۔ یہ پرپوزل بھی امید ہے کہ کامیاب ہوجائے گا اور رقم جاری کردی جائے“ اس کامیاب جدوجہد پر SIOنے اللہ رب العزت کا شکریہ اداکیاہے اور کہاہے کہ طلبہ متحد ہوکرہی اپنے اور ملک عزیز کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔اس لئے تمام طلبہ کوہمیشہ متحد رہناچاہیے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے