بیدرڈسٹرکٹ باراسوسی ایشن نے حارث سومیر کو تہنیت پیش کی
بیدر 8 اکٹوبر۔( ناز میڈیا ) ضلع بار اسوسی ایشن بیدر نے عدالت بیدر کے احاطہ میں واقع کانفرنس ہال میں امسال یوپی ایس سی میں 270رینک حاصل کرنے والے محمد حارث سومایئر کوجمعہ کی دوپہر تہنیت پیش کی۔ آل انڈیا باراسوسی ایشن بیدر کے صدر جناب مانورے اشوک کمار، جنرل سکریڑی شیوشرنپا پاٹل،جوائنٹ سکریڑی کرشنا برادار، خازن عبدالحفیظ اور دیگر وکلاء نے شالپوشی، گلدستہ اور بیدری کام کاتحفہ پیش کرتے ہوئے اعزازسے نوازا۔ممتازقانون داں مانورے اشوک کمار صدر باراسوسی ایشن اور جناب محمدحارث سومایر نے اس موقع پر خطاب کیا۔ منتظم وکلاء میں بیرسٹرسید طلحہ ہاشمی، محمد ادریس اور ایڈوکیٹ ولسن شامل تھے جبکہ سید سرفرازہاشمی اور دیگر وکلاء نے اپنی شرکت کے ذریعہ پروگرام کو اعتباربخشا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے