مستان ناگن کھیری نے اشوک کھینی کی سالگرہ منااکھیلی میں دھوم دھام سے منائی

مستان ناگن کھیری نے اشوک کھینی کی سالگرہ منااکھیلی میں دھوم دھام سے منائی


بیدر 7 اکٹوبر ( ناز میڈیا ) بیدر اسمبلی حلقہ جنوب کے منااکھیلی میں کانگریسی قائد جناب مستان ناگن کھیری نے کانگریس کے قائد اور نائیس کمپنی کے چیرمین جناب اشوک کھینی سابق رکن اسمبلی کی 72ویں سالگرہ عظیم الشان پیمانے پر منائی۔

جس کے لئے اشو ک کھینی کے غیاب میں ان کے نام کاکیک کاٹاگیا اور دوسری جانب سرکاری اسپتال کے مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے اور اسی طرح محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کے ملازمین کوکورونا وارئیرس کی حیثیت سے تہنیت پیش کی گئی۔ پارٹی عہدیداران، کارکنان اور عوام کاجوش دیکھنے سے تعلق رکھتاتھا۔اس موقع پر خطاب کرتے مستان ناگن کھیری نے کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں جناب اشوک کھینی کوہم بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے لازمی طورپرجتا کر لائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ آنے والے ضلع پنچایت انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جانب سے منااکھیلی سے میں امیدوار رہوں گا۔ ضلع مہیلا کانگریس سمیتی کی ضلع صدر میناکشی سنگرام نے اپنے خطاب میں اشوک کھینی کی یوم پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اشوک کھینی ایک کامیاب بزنس مین کے ساتھ ایک ذہین وفطین سیاست دان بھی ہیں۔ ان کی دوبارہ جیت کے لئے ہم سب متحد ہوکر کام کریں گے۔ بلاک کانگریس بیدر جنوب کے صدر چندرشیکھرچن شٹی، کریم صاحب،ریاستی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے کوآرڈی نیٹر سمیع الدین،یوتھ کانگریس کی ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر افروزجہاں، سید قدیر نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی،سیدساجد رکن گرام پنچایت مرکندہ، ایس سی مورچہ کے ضلع سکریڑی لوکیش منگلگی، ترجمان سنتوش کملاپور، گرام پنچایت اراکین قدوس ناگن کھیری، شنکر پھرنگی، آسکر فرنانڈیز، سندیپ اودگیرے، بسواراج وڈّے، سوشیل میڈیا کے چیرمین لوکیش کن شٹی، شریف جمعدارکے علاوہ اشوک کھینی، کانگریس پارٹی کے دیگر افراداور موضع کے نوجوان اس تقریر میں شریک رہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے