تلنگانہ سکریٹریٹ کی مسجد کا 25 نومبر کو سنگ بنیاد
حیدرآباد 24 نومبر ( ناز میڈیا ) تلنگانہ سکریٹریٹ کی مسجد کا جمعرات 25 نومبر کو دن میں 12 بجے سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ باوثوق ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب کے ہاتھوں مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
واضح ہو کہ تلنگانہ حکومت نے نئے سکریٹریٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے اس کی تمام عمارتیں منہدم کردی تھیں۔ اس کمپلیکس میں دو مساجد اور ایک مندر بھی موجود تھے۔ دفتری عمارتوں کے انہدام کے ساتھ ساتھ مندر بھی توڑ دی گئی اور مساجد کو بھی شہید کردیا گیا جس کے بعد مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔
وزیراعلیٰ کے سی آر نے نئے سکریٹریٹ کمپلیکس میں ایک شاندار نئی مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کا غم و غصہ کچھ حد تک کم ہوگیا تھا تاہم مسجد کی فوری تعمیر کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا تھا۔
درمیان میں ایک دو مرتبہ سنگ بنیاد رکھنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے