روزنامہ ”حیدرآباد کرناٹک“ بید رکے61سال کی تکمیل پر ایڈیٹرجناب ایم اے صمد اورنیوزایڈیٹر محمد عبدالعلی کی تہنیت اور مومنٹو کی پیش کش
بیدر۔ 15 نومبر ( ناز میڈیا ) میرے والد محترم محمد عبدالحمید ؒ بانی ایڈیٹر روزنامہ ”حیدرآباد کرناٹک“ بیدر سے میں نے جہاں بزرگوں کا ادب سیکھا وہیں صحافت بھی سیکھی۔
روزنامہ ”حیدرآباد کرناٹک“ نے اپنے کامیاب سفر کی چھ دہائیوں میں بہت کچھ کھویا بھی ہے اور پایا بھی ہے۔ اردو کے اس اخبار کو قارئین کی بے انتہا محبت ملی۔ اور وہیں مشکلات کاسامنابھی کچھ عناصر کے سبب کرناپڑا۔ آج اردو صحافت کا کافی سفر طئے کرنے کے بعد یہی بات میری سمجھ میں آتی ہے کہ جب تک کسی خبر سے میں مطمئن نہیں ہوجاتا وہ خبر شائع نہیں کرتا۔ یہ باتیں جناب محمد عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ ”حیدرآبادکرناٹک“ بیدرنے کہیں۔ ان کی رہائش گاہ موقوعہ منیارتعلیم بیدر میں ان سے اور اخبارکے ایڈیٹر ایم اے صمد صاحب سے ملنے آئے مختلف اداروں کے افراد کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اخبار کے ذریعہ کوشش کی گئی کہ شہر کے حالات پرامن رہیں۔ اور یہ اخبارمظلوموں کی آواز بن سکے۔
موصوف کے برادر خورد جناب فراست علی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ والدمحترم ایم اے حمیدصاحب ؒ نے حیدرآباد سے اس اخبار کو جاری کیا۔ اس کے کچھ سال بعد روزنامہ ”حیدرآبادکرناٹک“ بیدر سے بلاناغہ شائع ہونے لگا۔اس اخبار کو چاہنے والے کل بھی میسر آئے اور آج بھی آپ تمام کی ہماری رہائش گاہ پر آمدیہ بتاتی ہے کہ اخبارکے ساتھ سبھی لوگ کھڑے ہیں آپ تمام کا اور دیگر کامیں شکرگذار ہوں۔ بزرگ شاعر جناب محمد امیرالدین امیرؔ نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس اخبار کی خوبی یہ ہے کہ صبح کی اولین ساعتوں میں لوگ اس اخبار کو پڑھنے کے لئے بے چین رہتے ہیں۔ جن میں بھی شامل ہوں۔ شادی بیاہ اور وفات کی بہت ضروری خبریں شائع کرتے ہوئے اس اخبار نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ جناب عبدالقدیر نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی، جناب عامر کمال پرنسپل رپٹن انسٹی ٹیوٹ اور محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یارانِ ادب بیدر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔اخبار کے 61سال مکمل ہونے پر جناب عبدالقدیر نائب صدرگرام پنچایت منااکھیلی، رپٹن پی یوسی اورڈگری کوچنگ انسٹی ٹیوٹ،یارانِ ادب بیدر اور محمدعلیم الدین بندہ نوازی کی جانب سے آبروئے صحافت جناب ایم اے حمید ؒکے فرزندان جناب ایم اے صمدایڈیٹر، محمد عبدالعلی نیوزایڈیٹر کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ پیش کی گئی اوران کی خدمت میں مومنٹو پیش کیاگیا۔ان کے علاوہ ایم اے حمیدؒ صاحب کے فرزندان جناب محمدعبدالسمیع،جناب محمدفراست علی ایڈوکیٹ،جناب ایم اے مبین، جناب محمد اظہر اور ان کے پوتے محمد نعمان وسیم، محمد سہیل، شفیق احمد پرویزکے علاوہ ایم اے حمید صاحب کے نواسے محمد زبیر احمد کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔اور شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔ جناب محمدیونس صدیقی، اور محمدشہاب الدین اور دیگر بھی شریک رہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے