ایم ایل اے بنڈپاقاسم پور نے 85سالہ ضعیف خاتون کو ویکسین دلانے میں مدد کی
بیدر 28نومبر ( ناز میڈیا )بیدر جنوبی اسمبلی حلقہ کے رکن جناب بنڈپاقاسم پور، جو جے ڈی ایس قانون ساز پارٹی کے نائب ہیں،نے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے قاسم پور (پی) گاؤں میں کوروناسے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے عمل کے دوران ایک بزرگ شخص کو ویکسین دینے کے لیے راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ آج ہفتہ کو کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل مندر کے بالکل ساتھ ہی ہو رہا تھا۔محکمہ صحت کے عملے کے مطابق قاسم پور گاؤں میں ویکسینیشن کا عمل 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ لیکن تقریباً 85 سالہ دادی رتنمان زوجہ بسپا شیوگونڈ ویکسین نہیں لے رہی ہیں۔یہ بات رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور کو بتائی گئی۔ جو ایک ترقی پسند کسان راجو کی دادی ہیں۔راجو نے ایم ایل اے سے اپیل کی کہ وہ اسے ابھی ویکسین دیں۔بنڈپاقاسم پور دادی کے پاس گئے اور محکمہ صحت سے تعاون لے کر دادی کی صحت کی بابت ساری باتیں بتانے کے بعد محکمہ صحت والون نے کہاکہ انھیں ویکسین لینا چاہیے۔ بنڈپاقاسم پور ایم ایل اے کی کوششوں کے سبب رتنماں نے ویکسین لینے پر رضامندی ظاہر کی۔ ایم ایل اے بنڈیپا قاسم پور نے سامنے کھڑے ہوکراس دادی کو ویکسین دی۔ ہیموگلوبن اور وٹامن سپلیمنٹس دیں اور حکام سے کہا کہ وہ ان کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اس موقع پر دادی رتنماں، ان کی پوتی، آشا کارکن پنکوونتی، آنگن واڑی کارکنان اندومتی، ریکھا، کلاوتی، گاؤں کاتلاٹی ناگ وینی، گورمما، لکشمی، اسپتال کا عملہ، گاؤں والے اور لیڈران موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے