قتل کامعمہ حل:تین گرفتار
بیدر۔ 19 نومبر ( ناز میڈیا ) قدیم دشمنی کے پیش نظر ایک نوجوان کا قتل کیاگیا۔
جس کے الزام میں گاندھی گنج پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ چدری روڈ پرواقع سابق سپناتھیٹر سے متصل خالی میدان میں 16/نومبر کو ملتانی کالونی کے محمد اعجاز کی نعش پولیس کو ملی تھی۔ قدیم دشمنی میں قتل کئے جانے پر ایس ایم کرشنانگر کے تین نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے پاس سے قتل کے اوزار کماکتی، چاقواورآٹورکشا ضبط کرلیاہے۔ ملزمان نے مقتول محمد اعجاز کو آٹورکشامیں ڈال کرچٹہ کے جنگلات میں قتل کرکے اس کی نعش کو تھیلے میں ڈال کر سابق سپناتھیڑکے بازو واقع خالی میدان میں پھینک دیاتھا۔ گاندھی گنج پولیس اسٹیشن میں محمد اعجاز کے والد نے شکایت داخل کی تھی۔جس کی بناپر ایڈیشنل ایس پی مسٹر گوپال بیاکوڈ،اورڈی وائی ایس پی کے ایم ستیش کی رہنمائی میں پی ایس آئی جگدیش نائک، سید پٹیل اور پولیس اسٹاف نے ملزمان کو گرفتار کیاہے۔ اس بات کی اطلاع محکمہ پولیس نے دی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے