کنک داس جینتی سادگی سے منائی گئی
ADVERTISMENT
بیدر 23نومبر ( ناز میڈیا ) کوویڈ۔19کے باعث کنک داس جینتی ضلع انتظامیہ نے 22 نومبرکو سادگی سے منائی۔ ڈپٹی کمشنر رامچندرن۔ آر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوکمار شیلونت اور محکمہ فوڈ اینڈ سیول سپلائز کے ڈائرکٹر بی بابوریڈی نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے اجلاس ہال میں سنت کنک داس کی تصویر پر پھول چڑھائے۔
اس موقع پر بتایاگیاکہ کنک داس ایک معروف سنت تھے۔ بھکتی کے حوالے سے وہ ہمارے رہنما ہیں۔ان کی کہی گئی باتیں انسانی قدروں پرمشتمل ہیں۔ اس موقع پرکنڑا اینڈ کلچر محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر سدرام سندھے، انفارمیشن آفیسر گوی سدپا ہوسمنی،(کنک داس) طبقہ کے سینئر اور دیگر افراد موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے