بیدر ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس اُمیدوار بھیم رؤ پاٹل نے پرچہٴ نامزدگی داخل کیا

بیدر ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس اُمیدوار بھیم رؤ پاٹل نے پرچہٴ نامزدگی داخل کیا 

بیدر 24نومبر( ناز میڈیا ) ایم ایل سی انتخابات میں حلقہ بیدر سے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کے چھوٹے بھائی بھیم راؤ پاٹل نائب صدر ڈی سی سی بنک نے پر چہ نامزدگی داخل کیا۔ بیدر میں واقع کانگریس پارٹی کے دفتر سے پارٹی کے اعلی قائدین کاروں کےساتھ بیدر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کو پہنچ کر نامزدگی کے کاغذات ڈپٹی کمشنر کے حوالے کیے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی، رحیم خان رکن اسمبلی بیدرنارتھ موجود تھے۔ نامزدگی داخل کرنے کے بعد بھیم راؤ پاٹل کے حامیوں نے ان کے حق میں نعرے بازی کی اور ان کی کامیابی کو یقینی بتایا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل، وجئے سنگھ ایم ایل سی، محمد افسر میاں، محمد ریحان، محمد مکرم جاہ، محمد راحیل خیلجی کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے