گرونانک کالج کا نیٹ میں شاندارمظاہرہ

            گرونانک کالج کا نیٹ میں شاندارمظاہرہ


بیدر۔ 3 نومبر ( ناز میڈیا ) میڈیکل اور ڈنٹل کورس میں داخلہ کے لئے سال 2021پی یونیٹ (نیٹ UG) کے نتائج آچکے ہیں۔ شہر کے اسٹیڈیم کے پاس واقع گرونانک پی یوکالج کی طالبہ کماری نیہا ولد ڈاکٹر دیانند کارباری نے قومی سطح پر 734واں رینک اور نیہا ولد پردیپ نے 505نشانات لے کر نیٹ امتحان میں عمدہ مظاہرہ کیاہے۔


 ان دونوں طالبات کو منگل کے دن تہنیت پیش کی گئی۔ کالج انتظامیہ کی نائب چیرپرسن محترمہ ریشما کور نے طالبات کی سخت محنت، والدین کا تعاون اور اساتذہ کی رہنمائی اور کالج انتظامیہ کی انتظامی رہنمائی کو سراہااور کہاکہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اور کامیابیاں طلبہ وطالبات کو ملتی رہیں گی۔ امسال کے نیٹ کے نتائج میں ہمارے کالج کے 30%طلبہ کو میڈیکل سیٹ ملنا طئے ہے۔ کماری نیہا دیانند اور نیہا پردیپ دونوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں بتایاکہ ہماری محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور کالج انتظامیہ کا ہم سے بہتر سلوک اور ہمارے لئے راہیں ہموار کرنا اعلیٰ تعلیم کا ذریعہ بناہے جس کے لئے ہم سبھی کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ اس موقع پر کالج پرنسپل شریمتی اپرنجی، انتظامی افسر جے پرکاش، گرونانک اسکول کے پرنسپل این راجو، شری امجدعلی، صدر معلمہ عارفہ ہادی، گرونانک اسکول میلور برانچ کی پرنسپل کویتا، اور گرونانک دیو اسکول کی پرنسپل سویتا اور اسٹاف موجودتھا۔ اس بات کی اطلاع پرنسپل اپرنجی پی نے ایک پریس نوٹ میں دی ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر دونوں ہونہار طالبات نے محترمہ ریشماکور نائب چیرپرسن کے ساتھ کیک کاٹ کر خوشی منائی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے