عزیز اللہ سرمست کی دختر کو ایم اے جرنلزم میں گولڈمیڈل
بیدر 9 نومبر۔ ( ناز میڈیا )سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائمز گلبرگہ کی دختر سیدہ نورالضیاء زوجہ شیخ مشتاق احمد نیرنوی سیول انجینئر ایم کے شیلٹرس پرائیوٹ لمیٹیڈ امبولی اندھیری ویسٹ ممبئی کو ایم اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن (انگلش) میں گولڈ میڈل حاصل ہوا ہے۔ وہ خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ کے زیر انتظام چلائے جانے والے بی بی رضا گرلس ڈگری کالج گلبرگہ کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے گلشن اطفال پرائمری اینڈ ہائیر پرائمری اردو اسکول، ہیومن ایج اردو ہائی اسکول گلبرگہ سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انہیں کرناٹک اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی بیجاپور کے کانوکیشن میں گولڈ میڈل تفویض کیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیدہ نورالضیاء گولڈمیڈل حاصل کرنے والی خانوادہئ حضرت صوفی سرمست ؒ سگر شریف کربلائے ثانی تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر کی پہلی خاتون ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے