کانپور میں 200 کروڑ سے زیادہ کی نقدی رکھنے والا کاروباری پیوش گرفتار

کانپور میں 200 کروڑ سے زیادہ کی نقدی رکھنے والا کاروباری پیوش گرفتار



کانپور 27دسمبر ( ناز میڈیا ) کانپور میں تری مورتی پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک پیوش جین کو اتوار کی رات گرفتار کرلیاگیا۔ یہ کارروائی ڈی جی جی آئی کی ٹیم کی جانب سے کانپور اور قنوج سے 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور سونا چاندی ملنے کے بعد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیوش جین کو قنوج سے گرفتار کرلیاگیاہے۔ پیوش جین کے دونوں بیٹے بھی ٹیم کی حراست میں ہیں۔ تاہم ابھی عطر کاروباری کے گھر پر چھاپے ماری کی کارروائی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پیوش جین کے گھر میں ابھی اور بھی رقم اور سونا چاندی چھپا ہوسکتا ہے۔ غورطلب ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ نے جمعہ کو کاروباری پیوش جین کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری میں کروڑوں روپے کی نقدی برآمد کی تھی۔ اس کے بعد ٹیم نے پیوش جین کے قنوج کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے ماری شروع کی تو گھروں سے نوٹوں کے بنڈل نکلنے شروع ہوگئے۔ اس کے بعد ڈی جی جی آئی کی ٹیم کانپور واقع مکان پر پہنچی اور وہاں بھی سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے