دوپہیہ گاڑیوں کے سارق کی گرفتار ی ، 22گاڑیاں برآمد
بیدر 13ڈسمبر( ناز میڈیا )بیدرشہر میں حالیہ دنوں میں دو پہیہ گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں۔جس کے پےش نظرایڈیشنل ایس پی گوپال ایم بےاکوڑ اور ڈی ایس پی کے ایم ستیش کی رہنمائی میںپولیس انسپکٹر گاندھی گنج شری جی ایس برادارکی قیادت میں پی ایس آئی شری سید پٹیل، اشوکا کوٹے اے ایس آئی، ونائیک اے ایس آئی، اور عملہ نوین، اشوکا اور مہیش پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
چوری شدہ دو پہیہ گاڑیوں کی تلاشاور نامعلوم ملزم کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ 13ڈسمبر 2021کی صبح 10بجے بغیر نمبر پلیٹ کے Passion Pro گاڑی پر سوار ایک شخص کی گاڑی کی چیکنگ کی گئی۔کوئی کاغذات گاڑی سے دستیاب نہیں ہوئے۔ شبہ ہونے پر اس کوگرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لایاگےا۔ پوچھ تاچھ کرنے اور زور دینے پرپتہ چلاکہ ضلع اور پڑوسی ریاست تلنگانہ اور مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ ریاست کے مختلف حصوں میں دو پہیہ گاڑیوں کی چوری کے معاملے میںوہ ملوث پایاگیاہے۔اورجملہ 22ٹووہیلر اس کے پاس سے ضبط کرتے ہوئے اس کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی گئی۔ جملہ 22ٹووہیلر کی قیمت 11لاکھ 65ہزار روپئے ہے۔ ایس پی ڈی ایل ناگیش نے آج ایک پریس کانفرنس لے کر بتایاکہ گاندھی گنج ٹیم نے بڑی اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے