سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 250 افراد گرفتار
ریاض :7دسمبر ( ناز میڈیا ) سعودی عرب کے انسداد کرپشن کے محکمہ نے رشوت ستانی اختیارات کے ناروا استعمال اور جعلسازی جیسے الزامات کی پاداش میں 250 سرکاری عہدیداروں اور ملازمین کو گرفتار کرلیاہے۔
اس سے قبل اتھاریٹی کی جانب سے گذشتہ ماہ کے دوران 6459 معائنہ کی کاروائیاں کی گئی ہیں۔ ادارہ انسداد کرپشن نے گزشتہ ماہ ربیع الاول کے دوران 250 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدگان کا تعلق وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت تعلیم اور بلدیہ سے ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان نے منصب کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی مفادات کی تکمیل کی۔’گرفتار شدگان میں سے بعض پر رشوت اور جعلسازی کا بھی الزام ہے‘۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے