بیدر میں چوری کیا گیا 57 لاکھ کا سونا برآمد
بیدر 15 دسمبر ( ناز میڈیا )بیدر پولیس نے 1 4 لاکھ 30 ہزار روپیئے مالیت کا چوری ہوا 826 گرام سونا ، برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ عثمان گنج بیدر کے کنچا کامپلکس میں واقع امبا بھوانی گولڈ ریفائرنری کے مالک گنیش ولد نرسنگ را ؤ دھول سا کن ہلی کھیٹر بی تعلقہ ہمنا آبادکو ایک جعلساز نے دھوکہ دے کر اس سے 826 گرام سونا حاصل کرتے ہوۓ لا پتہ ہو گیا تھا ۔
گنیش کی جانب سے پولیس میں شکایات درج کروانے کے بعد پولیس نے جعلساز کا پتہ لگاتے ہوۓ اسے گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے 1 4 لاکھ 30 ہزار روپیئے مالیت کا سونا 16 لاکھ روپیئے مالیت کی سوناٹسٹ کرنے کی مشین بر آمد کر کے ضبط کر لیے ۔اس طرح 7 5 لاکھ 30 ہزار مالیت کا سرقہ سامان بر آمد کر کے ضبط کیا گیا ۔
0 تبصرے