معین الدین معین آبادی کے فرزند کاانتقال پرملال
بیدر 5 ڈسمبر ( ناز میڈیا )بیدر کے بزرگ صحافی جناب محمد معین الدین معین آ بادی مرحوم کے جواں سال فرزند محمد اوصاف حیدر (35سالہ)کا انتقال پر ملال ہوا۔وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ 4 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد بیدری نواب میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ مبارک شہید بیدر میں عمل میں آئی۔ مرحوم کے فاتحہ سہ یوم بروز پیر بعد نماز ظہرتا عصر مکی مسجد بیدر میں مقرر ہے۔ مرحوم اوصاف حیدر کے والد معین الدین معین آبادی اپنے وقت کے جید صحافی اور مختلف دینی اور ملی تنظیموں کے ذمہ دارتھے جبکہ سابق رکن اسمبلی جناب لئیق الدین ایڈوکیٹ مرحوم اوصاف حیدر کے چچا ہوتے تھے۔ اوصاف حیدر کے برادران نے فاتحہ سہ یوم میں شرکت کرنے کی گذارش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اوصاف حیدرمرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین)
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے