امبیڈکر کا جھوٹا احترام کرنے والوں پر مایا وتی کی تنقید
لکھنؤ: 7دسمبر ( ناز میڈیا ) بہوجن سماج پارٹی (بیا یس پی) کی صدر مایا وتی نے آج کہاکہ اترپردیش میں 2022ء کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی قطعی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا جھوٹا احترام کرتے ہوئے ان کے انسانی رویہ کی مخالفت کرنے والوں کو نشانہ تنقید بنایا۔ بابا صاحب امبیڈکر کی 65ویں برسی کے موقع پر یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے دستور کے معمار نے کئی دشواریوں کا سامنا کیا لیکن اپنی ساری زندگی غریب اور محروم طبقات کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے صرف کردی۔
مایا وتی نے مزید دو ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کے منصوبوں سے بھی واقف کرایا۔ انہوں نے کہاکہ اترکھنڈ میں بی ایس پی‘ اپنے بل بوتے پر تمام نشستوں پر مقابلہ کرے گی جبکہ پنجاب میں شرومنی اکالی دل کے ساتھ اتحاد کرے گی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض تنگ ذہن جماعتوں اور تنظیموں نے بابا صاحب امبیڈکر کے انسانی رویہ کی ہمیشہ مخالفت کی ہے، جب کہ وہ ان کے لیے جھوٹے احترام کا اظہار بھی کرتی ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے