ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے ملک میں مساوات کے قیام کے لئے آئین ہند کوترتیب دیا:اشوک کھینی

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے ملک میں مساوات کے قیام کے لئے آئین ہند کوترتیب دیا:اشوک کھینی



بیدر 7ڈسمبر ( ناز میڈیا ) بیدر جنوب کے سابق رکن قانون ساز(ایم ایل اے)مسٹر اشوک کھینی کی رہائش گاہ پر مہاپرین نروان دن (ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی)کے حوالے سے ایک تقریب رکھی گئی جہاں اشوک کھینی نے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکرکے پورٹریٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔عبدالقدیر لشکری کی اطلاع کے بموجب اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر اشوک کھینی نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکرنے ملک میں مساوات کے قیام کے لئے آئین کو ترتیب دیا۔

اسی مقصدکو سامنے رکھتے ہوئے مساوات کا قیام آئین کے دائرہ ہی میں عمل میں آناچاہیے۔ اس تقریب میں بلاک کانگریس کمیٹی صدر کریم صاحب قائد ین میں رویندرپا، شیوانند ونٹے، لوکیش منگلگی، شیوکمار تنگا، راجکمارمڈکی، ویرشٹی دیسائی، زبیر املا پور، جے پرکاش، موئیز پٹھان، اشوک شیکاپوراور ایک قریبی ساتھی سندیپ اُدگیرے، بسواراج وڈے کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے