پرانے شہر کا فلائی اوور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم

پرانے شہر کا فلائی اوور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم



حیدرآباد۔29۔ ڈسمبر ( ناز میڈیا ) شہر حیدرآباد میں ایک اور فلائی اوور عوام کو دستیاب ہوگیا ہے ۔ افتتاح کے فوری بعد اویسی ، مدھانی جنکشن سے فلائی اوور کو سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم کردیا گیا ہے ۔ اس فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں ریاستی وزراء کے ٹی آر ، محمد محمود علی ، سبیتا اندرا ریڈی ، صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی ، چندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے مجلس کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کے علاوہ ٹی آر ایس اور مجلس کے مقامی قائدین کے علاوہ اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ فلائی اوور کے افتتاح کے بعد ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس فلائی اوور کو بابائے میزائیل سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم کیا جارہا ہے ، جنہوں نے ڈی آر ڈی او میں خدمات انجام دی تھیں ۔ عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس فلائی اوور کو موسوم کیا جارہا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اس علاقہ میں برسوں تک قیام پذیر تھے۔ اپنے ٹوئیٹ میں کے ٹی آر نے بتایا کہ ایس آر ڈی پی پراجکٹ کے تحت جی ایچ ایم سی نے اس فلائی اوور کی تعمیر کی ہے جس پر 67 کروڑ روپئے کے مصارف ہوئے ہیں۔ 1.36 کیلو میٹر طویل 12 میٹر چوڑا اور تین لین پر مشتمل اس فلائی اوور کی تعمیر سے پرانے شہر میں ٹریفک مسائل کی بڑی حد تک یکسوئی ہوگی۔ بالخصوص راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ جانے والے مسافرین کے علاوہ سری سلم ، بنگلور ، کرنول کے ساتھ دیگر علاقوں سنتوش نگر ، ساگر رنگ روڈ ، ایل بی نگر ، چندرائن گٹہ ، کرمن گھاٹ جانے والوں کو بھی ٹریفک مسائل سے چھٹکارا ملے گا ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے