محمود گاوان تحقیقاتی مرکز بیدر کا ایم اےل سی اروندکمارارلی نے کیادورہ

محمود گاوان تحقیقاتی مرکز بیدر کا ایم اےل سی اروندکمارارلی نے کیادورہ



بیدر۔ 29ڈسمبر( ناز میڈیا ) 29ڈسمبر چہارشنبہ کو محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود کے زیراہتمام کام کرنے والے محمودگاوان تحقیقاتی مرکز بیدر ، موقوعہ اردوہال ، تعلیم صدیق شاہ بیدر کابیدر کے ایم اےل سی جناب اروندکمارارلی نے دورہ کیا۔ اور وہاں موجودلائبریری کے لائبریرین جناب سید صغیراحمد اور ان کے معاون شےخ افسر سے ان کی تنخواہوں کی بابت دریافت کیا۔


جناب سید صغیر احمد نے بتایاکہ ہمیں 2019ءسے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور اب ہمارے آفیسر لائبریری چھوڑ کر چلے جانے کے لئے سختی سے کہہ رہے ہیں۔ ایم اےل سی اروندکمارارلی نے ان دونوں سے دریافت کیاکہ محکمہ اقلیتی بہبود کے ضلع آفیسر نے آےا آپ کو کوئی تحرےری نوٹس دی ہے کہ لائبریری چھوڑ کرچلے جائےں ؟ جواب میں بتایاگےاکہ نہیں، کوئی تحرےری نوٹس نہیں دی گئی۔ زبانی کہاگیاہے۔ ایم اےل سی اروندکماارلی نے کہاکہ جب تک تحریری طورپر کوئی بات کہی نہیں جاتی ، تب تک آپ لو گ لائبریری پر اپنی خدمات انجام دیتے رہیں۔ پھر ا نھوں نے وہاں موجود محکمہ اقلیتی بہبودتعلقہ دفتر کے افسر کو طلب کرکے محمودگاوان تحقیقاتی مرکز سے متعلق اور لائبریری کی بابت تفصےلات معلوم کیں۔ جوناکافی تھیں۔ ایم اےل سی نے ا نہیں دفتر اور اس کے اطراف واکناف صاف ستھرارکھنے کی تلقین کی اور اپنے ضلع افسر بڑی رام کے ساتھ ایم اےل سی دفتر آنے کے لئے کہاتاکہ اس بابت گفتگو ہوسکے۔ اس محلہ کے مسلم طبقہ کے معززین جناب محمدکمال الدین شمیم، جناب نثاراحمد پانی منتری ، جناب سرفرازہاشمی ایڈوکیٹ ، جناب شیخ افسر ودیگر سے محمودگاوان تحقیقاتی مرکز اور لائبریری کے بارے میں دریافت کیا۔ بعدازاں پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس وقت میں سیشن میں بنگلور میں تھا ، اس لائبریری کے ملازمین کی تنخواہوں کو لے کر لوگ اسٹرائیک پربےٹھے تھے۔ میں نے ان سے بنگلورسے واپس آنے کے بعد ملاقات کرنے کا وعدہ کیاتھا آج وہ وعدہ نبھانے ےہاں آےاہوں۔ معلوم ہواکہ محمودگاوان تحقیقاتی مرکز میں خصوصاً ےہاں کے ملازمین کو 2019سے اب تک کوئی مالی تعاون حکومت کی طرف سے نہیں دیاگےاہے۔ ےہ لوگ تین سال سے محنت کررہے ہیں، میں ان کے تعلق سے ضلع افسر سے بات کرکے راہ نکالنے کی کوشش کروں گا۔ ےہ لائبریری صرف اردو والوں کے لئے نہیں ہے بلکہ ےہ ایک جنرل لائبریری ہے ۔ کنڑا ، اردو ، ہندی سبھی زبان کی کتابیں ےہاں دستیاب ہیں۔ سب اس سے استفادہ کرنا چاہےے۔اروندکمارارلی MLCنے تیقن دیاکہ ضلع افسر کے دائرہ کار میں اگرہے تو اس سے یاپھر ریاستی مینارٹی افسر سے بات کرکے تنخواہوں کے مسئلہ کو حل کرنے کی اپنی سی کوشش کروں گا۔ پریس کانفرنس سے قبل جناب سرفرازہاشمی ایڈوکیٹ نے ضلع افسر کے بارے مےں شکایات پےش کرتے ہوئے کہاکہ بید رضلع کی اقلیتی افسر مسٹربڑی رام کئی اےک مسلم ملازمین کو نوکری سے نکال چکے ہیں۔ اےک صاحب نے تو 10-12سال سے خدمت انجام دی ہے انہیں کام کم سطح کا دے کر انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کاجواب ایم اےل سی مسٹر ارلی نے دیاکہ ڈےلی یجس ملازمین کے لئے پرموشن نہیں ہوتا۔ اور بڑی رام ضلع اقلیتی افسر غالباً دباو ¿ میں کام انجام دے رہاہوگا۔ جناب کمال الدین شمیم نے ایم اےل سی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ےہ پہلے اےم ایل سی ہیں جن کی سرگرمیاں ہمیں ہر دن ملتی رہتی ہیں۔ ہم سب آپ کی سرگرمیوں کو پڑھتے رہتے ہیں۔ طلبہ کے لئے دئے جانے والے اسکالرشپ سے متعلق بھی بات سامنے آئی ۔ ایم اےل سی اروندارلی نے بتایاکہ میں نے مینارٹی کمشنر مسٹر منی ونن سے بات کی ہے۔اور کہاہے کہ جو اقلیتی طلبہ اعلیٰ تعلےم حاصل کررہے ہیں، انھیں دوسال سے مالیہ فراہم نہیں کیاجارہاہے ۔تب مسٹر منی ونن نے کہاکہ اس دفعہ طلبہ کی اعلیٰ تعلےم کے لئے رقم جاری کی جارہی ہے۔ اور تعلےم ختم ہونے تک رقم جاری کی جائے گی ، درمیا ن میں کوویڈکے سبب رقم روکی گئی تھی۔ میں نے منی ونن سے کہاہے کہ تعلےم کے لئے رقم نہ روکیں۔ بچے بڑی تکلیف سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہیں تعلےم حاصل کرنے کاموقع دیاجاناچاہےے۔ اےک اور سوال کے جواب میں ایم اےل سی نے کہاکہ مولانا آزاد نےشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) کے سٹےلائٹ کیمپس کی تعمیر سے متعلق کونسل میں بات کرچکاہوں ۔ ریاستی حکومت کاکہناہے کہ ہمیں اراضی دیناتھا دے چکے ۔ آگے کاکام مرکزی حکومت کو کرناہے۔ میں اےک دودن میں ایم پی بیدر اورمرکزی وزیر جناب بھگونت کھوبا سے ملاقات کروں گا۔ ایم اےل سی نے اس موقع پر لائبریری میں موجود کتابوں کاجائزہ بھی لیا۔ اور کتاب الرائے میں اپنی رائے تحرےر بھی کی۔جو کتابیں انھوں نے دیکھیں ان میں بیدری ویر (انگریزی) ، ہندی کتاب ”اٹھارہ سوستاون “ مصنف سریند رناتھ ، راجیہ سبھا ممبرس 1952-2003، کنڑی کتاب ”وزیراعظم دیوے گوڈا“ ، جےمس کےمپ بیل کی کرناٹکا، بھارت 1998، ایل کے اڈوانی کی ہندی کتاب ”میرادیش میراجیون“ اور کلیات فیض وغیرہ شامل تھیں ۔ ےہ تمام کتابیں لائبریرین سید صغیر احمد نے بتائیں جنہیں MLCنے سرسری طورپر دیکھا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے