چار مرتبہ ویکسین لینے والی خاتون کورونا سے متاثر
اندور 30دسمبر( ناز میڈیا )کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے 4 مرتبہ ویکسین لینے والی ایک خاتون کووڈ سے متاثرپائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے اندورسے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ خاتون دبئی جانے کیلئے ایرپورٹ پہنچی توقواعد کے مطابق ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا رپورٹ پازیٹیوآئی اورخاتون کوعلاج کیلئے ہاسپٹل بھجوادیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس خاتون نے جنوری سے اگسٹ کے درمیان مختلف ممالک میں کورونا کے 4 ٹیکے لئے تھے اور15 دن قبل ہی وہ اندورآئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتداء میں کئے گئے کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی لیکن جب آرٹی پی سی آرٹیسٹ کیا گیا تورپورٹ پازیٹیوآئی۔ چارمرتبہ ویکسین لینے کے باوجود بھی کورونا سے متاثرہونے پرمذکورہ خاتون تشویش میں مبتلاء بتائی گئی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے