ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور کی قیادت میں وزیراعلیٰ بسواراج بومائی کومیمورنڈم پیش
بیدر7ڈسمبر( ناز میڈیا )جے ڈی ایس قانون ساز پارٹی کے ڈپٹی لیڈراور بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے رکن جناب بنڈپاقاسم پور کے ذرائع کے بموجب بنڈپاقاسم پور نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سول رائٹس (ویجیلنس سیل) کی طرف سے گونڈاور ٹوکری کولی سماج کی تصدیق کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے حکومتی حکم نامے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ پیر کو شہر کے بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سرکل پر بی آر امبیڈکر کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے گونڈ اور ٹوکری کولی سماج کے قائدین کے ساتھ مل کر چیف منسٹر بسواراج بومائی سے اپیل کی۔جہاں مرکزی وزیر بھگونت کھوبا بھی مبینہ طورپر موجودتھے۔جناب بنڈپانے کہاکہ ان دونوں سماج کے رہنما اکثر ذات پات کے حوالے سے اپنے مسائل مجھ سے بیان کر چکے ہیں۔ اس معاملے پر کئی متعلقہ وزراء کی طرف سے پہلے ہی اپیل کی جا چکی ہے۔ اب ہم نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مثبت جواب دیا ہے۔ایم ایل اے بنڈپاقاسم پور نے کہا کہ انہوں نے اس ماہ اسمبلی اجلاس سے متعلق عہدیداروں سے بات کرکے گونڈاور ٹوکری کولی سماج کے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر ایم ایل سی رگھوناتھ راؤ ملکاپورے، لیڈران میں بابو راؤ ملکاپورے، امرت راؤ چمکوڑے، بسواراج مولگے، پنڈلک راؤ اِڈگمپلی، جگن ناتھ جمعدار، سنیل بھاوی کٹی، شرنپا قاسم پور،اشوک بگدل، رویندر گوماستی، رمیش مرزاپور اور دیگر موجودتھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے