بنڈی سنجے کی ضمانت منظور کوویڈ قواعد کی خلاف ورزی پر 14 دنوں کا ریمانڈ نامناسب تلنگانہ ہائی کورٹ
حیدرآباد 5جنوری( ناز میڈیا ) تلنگانہ کورٹ نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی رہائی کا حکم دیا۔ سنجے کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ مقدمے کی سماعت کے دوران، ہائی کورٹ نے بندی سنجے کو گرفتار کرنے کے عمل میں پولیس کی غلطیوں کی نشاندہی کی اور پولیس سے سوال کیا کہ رات 10.50 گرفتار کرتے ہوئے چند منٹوں کے اندر رات 11.15 بجے ایف آئی آر درج کی گئی۔عدالت نے سوال کیا کہ گرفتاری کے 25 منٹ کے اندر ایف آئی آر درج کرنا کس طرح ممکن ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں دفعہ 333 کیوں شامل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھکم پیل میں کئی پولیس والے بھی زخمی ہوئے ۔لیکن ریمانڈ رپورٹ میں پولیس کے زخموں کی کوئی میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 14 دن کا عدالتی ریمانڈ لگانا نامناسب ہے۔
ہائی کورٹ نے حکومت کو مکمل تفصیلات پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے بنڈی سنجے کی درخواست پر سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے