کویڈ19 احتیاطی تدابیرخوراک ( بوسٹر ڈوز ) ویکسی نیشن پروگرام مرکزی وزیربھگونت کھوبا نے سبھی سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی

کویڈ19 احتیاطی تدابیرخوراک ( بوسٹر ڈوز ) ویکسی نیشن پروگرام مرکزی وزیربھگونت کھوبا نے سبھی سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی



بیدر ۔ 11 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) قابل تجدید توانائی ، کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وز یرمسٹر بھگونت کھو با نے کہا کہ تمام محکمہ صحت کے کارکن اور فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کوکویڈ 19 کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق بوسٹر ڈوز ( خوراک حاصل کرنی چاہئے جیسا کہ حکومت ہند کی ہدایت ہے ۔انہوں نے آج 10 جنوری پیر کو بر یس کا لج میں ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ور کرس اور 60 سال سے زائد عمر کے افرادکوکویڈ ۔ 19 احتیاطی ڈوز کے پروگرام کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یہ بات کی ۔ قانون ساز کونسل کے رکن مسٹر رگھوناتھ ماکا پورے نے ضلع کے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اس عظیم ویکسین پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔ڈ پٹی کمشنر بیدر مسٹر آر راچند رن نے کہا کہ پہلے سے ہی ویکسین لگائے گئے ہیلتھ ورکرس اور فرنٹ لائن ور کریں اور استفادہ کنندگان جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے وہ کون پورٹل ‘ پر اپنانام درج کرانے والے دوسری خوراک حاصل کر نے کے بعد 9 ماہ ( 39 ہفتوں کے بعد بوسٹر خوراک حاصل کر نے کے اہل ہوں گے ۔ تمام سرکاری حفاظتی ٹیکوں کے مراکز میں مفت ویکسی نیشن کی جاتی ہے ۔ ہیلتھ ایجنسی کے تمام موپین سے کہا گیا کہ وہ 100 فیصد ویکسین حاصیل کر میں خبر دار ر ہیں ۔اگران مستفید کنندگان کو پہلے کوی شیلڈ کی پہلی اور دوسری خوراک مل چکی تھی تو اب بوسٹر کی خوراک بھی کووی شیلڈ ہی لازما ہونی چاہیے ۔ یہی طریقہ کویکسین لینے سے متعلق ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر نے بتائی ۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر رتی کانت سوامی نے اس موقع پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ بوسٹر خوراک کیلئے کون پورٹل پرکسی بھی نئے مستفید کور جسٹر کر نانہیں ہے ۔ بوسٹر خوراک ریاستی سطح کی ’ ’ ڈیو لسیٹ ‘ ‘ کے مطابق جاری کی گئی ہے جس کی تفصیات کو پورٹل پراپ ڈیٹ کیا جانا چاہے ۔تقریب میں قانون سازکونسل کے دیگر مبرمسٹراروند کمارار ی بضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر نا گیش ڈی ایل ، بریس ڈائر یکٹر چندرکانت چلر گی اور دیگر موجود تھے ۔

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے