سوریا پیٹ میں 20 لاکھ روپئے مالیت کا گانجہ ضبط

سوریا پیٹ میں 20 لاکھ روپئے مالیت کا گانجہ ضبط



سوریا پیٹ۔9۔جنوری ( ناز میڈیا اردو ) آندھرا۔تلنگانہ بین ریاستی سرحد پرضلع سوریاپیٹ کے راما پورم میں بھاری مقدار میں گانجہ ضبط کیا گیا۔ایس پی ضلع سوریاپیٹ راجندر پرساد آئی پی ایس نے کوداڑ رورل سی آئی آفس میں تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 20 لاکھ روپئے مالیت کا 102کلو گانجہ ضبط کیاگیا۔ایس پی نے بتایا کہ ملزمین کا تعلق مہاراشٹراسے ہے۔ عارف خان، شیخ ارشاد خان، کرن رامبھاو اور دیپک ونئے شیلیش کو حراست میں لے لیاگیا۔ضلع ایس پی راجندر پرساد نے کوداڑ پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ نشہ آوراشیاء اورمضر صحت تمباکووغیرہ کے انسدادکیلئے ایسے ہی سرعت کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ایس پی نے کہا کہ متحرک پولیس ملازمین کو انعامات دئیے جائیں گے۔اس موقع پر کوداڑ رورل سی آئی کے سیوارام ریڈی، ایس آئی بی سائی پرشانت، اے ایس آئی رویندر اور ملازمین اے غنی، وینکٹارائنا، بالاجی، چندر شیکھر ودیگر موجود تھے۔

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے